کانگریسی رکن پارلیمان حلقہ ملکاجگری ریونت ریڈی کورونا وائرس سے متاثر

کانگریسی رکن پارلیمان حلقہ ملکاجگری ریونت ریڈی کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد۔23۔مارچ (سحرنیوز ڈاٹ کام)
کارگزار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و رکن پارلیمان حلقہ ملکاجگری ریونت ریڈی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اس سلسلہ میں خود ریونت ریڈی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ڈاکٹرس کے مشورے پر وہ آئسولیشن ہوگئے ہیں۔

ساتھ ہی کارگزار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و رکن پارلیمان حلقہ ملکاجگری ریونت ریڈی نے اپنے ٹوئٹ میں گزشتہ چند دنوں کے دؤران ان سے ملاقات کرنے والوں سے خواہش کی ہے وہ احتیاطی اقدامات کرلیں۔

ایسا ہی پیغام رکن پارلیمان ریونت ریڈی نے فیس بک کے اپنے پیج پر بھی پوسٹ کیا ہے۔