میلارم ریلوے اسٹیشن کو بند نہ کیا جائے ،ایم ایم ٹی ایس کو وقارآباد تک توسیع دی جائے

ریاستی خبریں

میلارم ریلوے اسٹیشن کو بند نہ کیا جائے،ایم ایم ٹی ایس کو وقارآباد تک چلایا جائے

لوک سبھا میں رکن پارلیمان چیوڑلہ رنجیت ریڈی کا وزیر ریلوے سے مطالبہ

تانڈور۔11۔فروری(سحرنیوز ڈیسک) ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی رکن لوک سبھا حلقہ چیوڑلہ نے لوک سبھا میں بجٹ پر جاری مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس کو سیری لنگم پلی سے وقارآباد تک توسیع دی جائے۔

 

رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی لوک سبھا میں مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے (فوٹو:لوک سبھا چینل)

ساتھ انہوں نے مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے کی جانب سے ضلع وقارآباد میں موجود میلارم ریلوے اسٹیشن کو بند کردئیے جانے کے فیصلہ کو فوری طورپر واپس لیتے ہوئے اس ریلوے اسٹیشن پر ریلوے خدمات کو جوں کا توں جاری رکھا جائے۔ مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی رکن پارلیمان چیوڑلہ نے کہا محکمہ ریلوے صرف تجارتی ادارہ نہیں ہے بلکہ اس کی ذمہ داریوں میں سماجی خدمات بھی شامل ہیں۔

اور کروڑہا مسافرین ریلوے کی خدمات سے استفادہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رابطہ سے جوڑتے ہوئے مرکزی وزارت ریلوے نے اپنا نیٹ ورک دور دراز مقامات پر وسیع کیا ہے ۔

وقارآباد ضلع میں موجود میلارم ریلوے اسٹیشن

یا درہیکہ حال ہی میں مرکزی وزارت ریلوے نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے زون میں موجود 29؍ ریلوے اسٹیشنوں کو بند کردینے کا فیصلہ کیا ہے ان میں سکندرآبادڈویژن میں موجود 16؍ریلوے اسٹیشن اور حیدرآبادڈویژن کے 5؍ ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہیں جبکہ گنتکل کے تین ،گنٹور آندھرا پردیش کے چار اور ناندیڑ کا ایک ریلوے اسٹیشن بھی بند کردئیے جانے والے ریلوے اسٹیشنوں میں شامل ہے۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی نے لوک سبھا میں بتایا کہ انکے حلقہ پارلیمان میں شامل میلارم ریلوے اسٹیشن پر ایک یا دو منٹ کیلئے مسافر ٹرینوں کا توقف ہوتا ہے جس سے اطراف و کناف کے مواضعات کے دیہی عوام بڑی تعداد میں دیہی عوام استفادہ کرتے ہیں اور انکے لیے حیدرآباد، وقارآباد اور دیگر مقامات تک ٹرین کے ذریعہ سفر کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

انہوں نے لوک سبھا کو بتا یا کہ اس میلارم ریلوے اسٹیشن پر اسٹیشن ماسٹر کے بشمول دیگر عملہ نہیں ہوتا صرف ایک چھوٹا سا کمرہ اور ریلوے ٹکٹ کاؤنٹر موجود ہے جس سے اس ریلوے اسٹیشن کو چلانے میں وزارت ریلوے کو زیادہ خرچ بھی نہیں ہوتا اور ایسے میں میلارم ریلوے اسٹیشن کو بند کیے جانے سے محکمہ ریلوے کو ہی نقصان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے