رکن قانون ساز کونسل مہیندرریڈی نے عیدگاہ تانڈور کامشاہدہ کیا،تمام سہولتوں کی فراہمی کا تیقن، بلدی عہدیداروں کو ہدایت

رکن قانون ساز کونسل مہیندر ریڈی نے عیدگاہ تانڈور کا مشاہدہ کیا
رکن اسمبلی اور ڈی ایس پی کا بھی دؤرہ،نمازِ عیدالاضحٰی کی ادائیگی کے لیے
تمام درکار اقدامات کیے جائیں گے،متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری

وقارآباد/تانڈور: 07۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)

ڈاکٹر پی۔مہیندررریڈی رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر ٹرانسپورٹ نے آج ضلع وقارآباد کے تانڈور میں چنگیز پور روڈ پر موجود عیدگاہ (جدید) کا دؤرہ کرتے ہوئے نماز عیداالاضحی کی ادائیگی کے لیے عیدگاہ و قبرستان کمیٹی کی جانب سے کیے جارہے انتظامات کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل،صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی محمد یوسف خان،صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری، سابق صدرٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف،سابق ارکان بلدیہ سید زبیر پاشاہ،محمدفصیح الدین،معاون رکن بلدیہ عبدالقوی، ٹی آرایس قائدین کرنم پرشوتم راؤ،پی۔نرسملو،غلام مصطفی پٹیل،محمد قیصر،محمد انور،محمدشفیع اور محمد جیلانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہیندر ریڈی نے آر ڈی او و انچارج کمشنر بلدیہ تانڈور اشوک کمار اور دیگر بلدی عہدیداروں کو فون کرکے ہدایت دی کہ عیدگاہ میدان کے علاوہ اطراف کے مقامات سمیت عیدگاہ روڈ کی کی مکمل صاف صفائی،جنگلی پودوں کی کٹوائی اور جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے۔رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی نے کہا کہ عیدگاہ کی مزید ترقی کے لئے درکار مزید فنڈس کی اجرائی کےلئے وہ حکومت سے مؤثر نمائندگی کو یقینی بناتے ہوئے ہر ممکنہ تعاون کریں گے۔

قبل ازیں دو دن قبل رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے بھی نائب صدرنشین بلدیہ دیپا نرسملو اور دیگرپارٹی قائدین کے ساتھ عیدگاہ پہنچ کر نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کے لیے کیے جارہے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کوہدایت دی تھی کہ عیدگاہ کی صاف صفائی کے ساتھ عیدگاہ روڈ کی مرمت،دیگر تمام کاموں کو جلد مکمل کرلیا جائے۔

رکن اسمبلی نے بھی عیدگاہ کی ترقی اوردیگر مسائل کےحل کے لیے مناسب فنڈز کی اجرائی کا تیقن دیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے ساتھ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ایم اے نعیم افو،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،ٹی آر ایس ارکان بلدیہ مختارناز،محمد آصف،صدرنشین اردو گھر و شادی خانہ تانڈور عبدالرزاق،ٹی آر ایس قائدین پٹلولا نرسملو،سرینواس چاری اور دیگر موجود تھے۔

وہیں ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھر گوڑ نے بھی عیدگاہ کا دؤرہ کرتے ہوئے جاریہ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کہاکہ نماز عیدلاضحی کے موقع پر درگاہ چوک سے عیدگاہ میدان تک اور عیدگاہ میدان پر سخت پولیس انتظامات کئے جائیں گے۔