وقارآباد ضلع کے تانڈور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس، چار دنوں میں 9 افراد متاثر

ضلع وقارآباد کے تانڈور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس
چار دنوں کے دؤران 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر 
عوام کو ماسک پہننے اور کوویڈ قواعد پرعمل کرنے ڈاکٹرس کا مشورہ

وقارآباد/تانڈور:07۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)

ملک اور ریاست میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد میں تشویشناک طور پر اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے میں وقارآباد ضلع کے تانڈور میں گزشتہ چار دنوں کے دؤران 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

انچارج پی پی یونٹ گورنمنٹ ضلع ہسپتال تانڈور ڈاکٹر بھاسکرنے انکشاف کیاہے کہ جاریہ ماہ 4 جولائی سے آج 7 جولائی تک تانڈورمیں تشخیص کے بعد جملہ 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر بھاسکر کے مطابق پیر 4 جولائی کو چار افراد،5 جولائی کو دو افراد،6 جولائی کو دو افراد اور آج 7 جولائی کو ایک شخص کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔جبکہ 24 جون کو ایک اور 27 جون کو دو افراد گورنمنٹ ضلع ہسپتال تانڈور میں کورونا ٹسٹ کے دؤران کورونا وائرس سےمتاثر پائے گئے تھے۔

ڈاکٹر بھاسکرانچارج پی پی یونٹ گورنمنٹ ضلع ہسپتال تانڈور نے کہا ہے کہ تانڈور میں جاریہ ماہ روزآنہ کورونا کیس ریکارڈ ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تمام متاثرین اپنے مکانات میں قورنطین میں ہی زیر علاج ہیں۔

انچارج  پی پی یونٹ گورنمنٹ ضلع ہسپتال تانڈور ڈاکٹر بھاسکر نے کہا کہ چونکہ بارش کے موسم کا آغاز ہوگیا ہے تو اس سلسلہ میں دیگر امراض کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے تمامتر احتیاطی اقدامات کرنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی طور پر کیا جائے،بھیڑ بھاڑ والے اور عوامی مقامات سے دور رہتے ہوئے تمام کوویڈ قواعد پر لازمی طور پرعمل کریں۔کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے لازمی ہوگیا ہے کہ انسانی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جائے اور ساتھ ہی ماسک پہنا جائے۔