تلنگانہ حلقہ گرائجویٹ ایم ایل سی کی دو نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری
حیدرآباد۔11۔فروری(سحر نیوز ڈاٹ کام )
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) حلقہ گرائجویٹ کی دو نشستوں پر انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیاہے۔
ان دونوں حلقوں کے موجودہ ایم ایل سیز رام چندرا راؤ اورڈاکٹر رجیشورریڈی کی معیاد 29 مارچ 2021 کو اختتام کو پہنچ رہی ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آج جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب تلنگانہ کے ان دونوں حلقوں "محبوب نگر،رنگاریڈی ،حیدرآباد” اور ” ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ ” حلقہ گرائجویٹ کی نشستوں کے لیے
16 فروری کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
23 فروری پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی۔
24 فروری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔
26 فروری پرچہ نامزدگی کی واپسی کی آخری تاریخ ہوگی۔
14 مارچ بروز اتوار کو ان دونوں ایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ کے لیے راہی دہی منعقد ہوگی۔
17 مارچ ،بروز چہارشنبہ کو ان ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
وہیں اس پریس نوٹ میں پڑوسی تلگو ریاست آندھرا پردیش میں بھی ایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ ایسٹ گوداوری اور کرشنا۔گنٹور کی دو نشستوں کے انتخابات کے لیے بھی اس پریس نوٹ میں اسی شیڈول کا الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا ہے جن تواریخ میں تلنگانہ میں انتخابی عمل ہوگا۔