میئر گریٹر حیدرآباد کی حیثیت سے گدوال وجئے لکشمی کا انتخاب

ریاستی خبریں

میئر گریٹر حیدرآباد کی حیثیت سے گدوال وجئے لکشمی کا انتخاب

حیدرآباد ۔11۔فروری (سحر نیوز ڈاٹ کام) میئرگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) کی حیثیت سے گدوال وجئے لکشمی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جن کا تعلق برسر اقتدار ٹی آرایس پارٹی سے ہے ۔

جبکہ سری لتا ریڈی کا ڈپٹی میئر کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے۔ جو کہ تارناکہ ڈویثرن سے منتخب ہوئی ہیں ۔

نومنتخب میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی اور ڈپٹی میئر سری لتا ریڈی اپنے انتخاب کے بعد

گدوال وجئے لکشمی رکن راجیہ سبھا و سینئر پارٹی قائد کے۔ کیشوراؤ کی دختر ہیں ۔نومنتخب میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حالیہ انتخابات میں بنجارہ ہلز ڈویثرن93 سے کامیاب ہوئی ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے سی آر نے میئر گریٹرحیدرآبادکی حیثیت سے گدوال وجئے لکشمی کا انتخاب کرکے ریاست کے بی سی طبقہ کی نمائندگی کا پیغام دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے