رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے پی پی ای کِٹ پہن کر "کوویڈکیئرسنٹر”میں مریضوں سے ملاقات کی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

کوویڈ متاثرین خوداعتمادی،ہمت اور حوصلہ سے کام لیں،جلدصحتیاب ہوجائیں گے

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے پی پی ای کِٹ پہن کر ” کوویڈکیئرسنٹر ” میں مریضوں سے ملاقات کی

وقارآباد/تانڈور: 11۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے آج دو دن قبل تانڈور کے حیدرآباد روڈ پر جدید تعمیر کردہ ” مدر اینڈ چائلڈ کیئرسنٹر” کی عمارت میں قائم 100  بستروں کے حامل ” کوروناکیئر سنٹر ” کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال پیش کی ہے۔

حیدرآباد روڈ تانڈور میں قائم ” کوویڈ کیئر سنٹر” کی عمارت۔

انہوں نے اس کوویڈ کیئرسنٹر میں زیر علاج کوروناوائرس متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ خود اعتمادی ،ہمت اور حوصلہ سے کام لیں اور وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

پی پی ای کِٹ میں ملبوس رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کوویڈ متاثرہ سے بات کرتے ہوئے۔

اس کوویڈکیئرسنٹر میں کوروناوائرس کی معمولی علامات سے متاثر 70 مرد اور خواتین علحدہ علحدہ وارڈس میں زیر علاج ہیں۔

اس موقع پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے ان مریضوں سے اس کوویڈ کیئرسنٹر میں دی جانے والی طبی سہولتوں اور غذاء کی فراہمی سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کیں جس پر مریضوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کوئی شکایت نہیں ہے۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے ان کورونا وائرس سے متاثر زیر علاج افراد سے کہا کہ اس سرکاری کوویڈ کیئر سنٹر میں تمام طبی سہولتیں بہم پہنچائی جائیں گی وہ کسی بھی بات کو لیکر فکر مند نہ ہوں اور سکون سے اپنا علاج کروائیں۔زیر علاج مریضوں نے تانڈور میں ہی کوویڈ کیئر سنٹر کے قیام پر رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔

اس مو قع پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کوویڈ کیئرسنٹر کے ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ ان مریضوں کے بہتر علاج کو یقینی بنائیں،ان کے ساتھ انسانی ہمدردی کا خاص برتاؤ کیا جائے اور انہیں اس بات کا احساس دلایا جائے کہ وہ قابل علاج ہیں اور انکے بہتر علاج کیلئے ہم موجود ہیں ساتھ ہی انہیں وقت پر تغذیہ بخش غذا فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے