رکن اسمبلی تانڈور نے اپنی جانب سےتقسیم کیلئے عیدکِٹس مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے حوالے کیے

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے

اپنی جانب سےتقسیم کیلئے عیدکِٹس مسلم ویلفیئراسوسی ایشن کے حوالے کیے

وقارآباد/تانڈور: 11۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے عیدالفطر کیلئے اپنی جانب سے مستحق مسلمانوں میں تقسیم کی غرض سے 500 عید کِٹس مستحقین میں تقسیم کرنے کی غرض سے مسلم ویلفیئراسوسی ایشن تانڈور کے ذمہ داران اور بلدی حلقوں کے مسلم پارٹی قائدین کے حوالے کیے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نے مسلمانان تانڈور کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جاریہ کوروناوائرس کی وباء کے دؤران مسلمان امن و سکون کیساتھ عیدالفطر منائیں اور کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے تمامتر احتیاطی اقدامات کریں۔ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں اور ساتھ ہی سماجی فاصلہ کا خاص دھیان رکھیں۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے مسلمانان تانڈور سے اپیل کی کہ وہ دُنیا،ملک اور ریاست تلنگانہ سے کوروناوائرس کی جاریہ وباء کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

اس موقع پر صدر ضلع لائبرریز مرلی کرشنا گوڑ، نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو،صدر نشین زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور محمد بابر،جنرل سیکریٹری مولانا محمدعثمان غنی،سابق رکن بلدیہ محمد عرفان،صدراردو گھر و شادی خانہ ایم اے سلیم،نرسملو، وینکٹ ریڈی ، سرینواس چاری،سنتوش گوڑ،نرسی ریڈی، گوپال ریڈی،سنجیو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے