تانڈور میں آج سے” گلی گلی،رکن اسمبلی پروگرام”،رکن اسمبلی تمام بلدی حلقوں کا دؤرہ کرکے مسائل کا جائزہ لیں گے

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

آج 23 اگست سے تانڈور میں”گلی گلی،رکن اسمبلی پروگرام” کا آغاز

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی تمام بلدی حلقوں کا دؤرہ کرکے مسائل کا جائزہ لیں گے

وقارآباد/تانڈور:23۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج 23 اگست بروز پیر سے یکم ستمبر تک تانڈور کے تمام 36 بلدی حلقوں کا دؤرہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش بلدی مسائل کا خود جائزہ لیں گے اور ان مسائل کے فوری حل کو بھی یقینی بنائیں گے۔

اس سلسلہ میں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے اتوار کو حیدرآباد روڈ پر موجود ایم ایل اے کیمپ آفس میں تمام جماعتوں کے ارکان بلدیہ کا ایک اجلاس منعقد کیا۔

” گلی گلی رکن اسمبلی ” نامی اس پروگرام کے دوران رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی روزآنہ 6 بلدی حلقہ جات کا دورہ کریں گے۔رکن اسمبلی کے ان بلدی حلقہ جات کے دؤروں کے موقع پر تمام سرکاری محکمہ جات کے عہدیدار بھی شریک رہیں گے۔

رکن اسمبلی آج 23 اگست بروزپیر 8 بجےصبح قدیم تانڈور کی درگاہ حضرت نظام الدین شہیدؒ میں حاضری کے بعد اپنے اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور آج پہلے دن وہ گلی گلی،رکن اسمبلی پروگرام کے تحت قدیم تانڈورکے 5 بلدی حلقوں 18,17,16,15,14 کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

رکن اسمبلی کی جانب سے اتوار کوایم ایل اے کیمپ آفس میں طلب کردہ اجلاس میں سینئر ٹی آرایس پارٹی قائد و سابق صدر نشین بلدیہ وشواناتھ گوڑ، صدرنشین ضلع لائبرریز مرلی کرشنا گوڑ،نائب صدرنشین بلدیہ دیپا نرسملو،ڈاکٹر سمپت کمار،صدر اردو گھر و شادی خانہ عبدالرزاق،سابق رکن بلدیہ محمد عرفان ، ایم اے نعیم افو،سی پی آئی فلورلیڈر بلدیہ محمد آصف، ٹی جے ایس فلورلیڈر بلدیہ سوما شیکھر،کانگریسی فلور لیڈر بلدیہ پربھاکر گوڑ،رکن بلدیہ مختاراحمد ناز ،دیگر ارکان بلدیہ اور پارٹی قائدین شاہی پور نرسملو، سرینواس چاری،معز خان ،عبدالصمد کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

اس اجلاس میں رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے تمام جماعتوں کے ارکان بلدیہ ،سیاسی قائدین اور عوامی نمائندوں سے خواہش کی کہ وہ بلدی حلقہ جات میں موجود مسائل کے حل کے لیے پارٹی وابستگی کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اس ” گلی گلی ، رکن اسمبلی ” پروگرام میں شرکت کریں تاکہ ان تمام بلدی حلقہ جات کے مسائل حل کیے جاسکیں۔

گلی گلی،رکن اسمبلی پروگرام کے تحت رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی آج 23 اگست بروز پیر سے تین دنوں تک یہاں کے 18 بلدی حلقہ جات کا دؤرہ کریں گے۔ بعدازاں 30اگست،31اگست اور یکم ستمبر کو دیگر 18 بلدی حلقہ جات کا دورہ کریں گے۔

1 thought on “تانڈور میں آج سے” گلی گلی،رکن اسمبلی پروگرام”،رکن اسمبلی تمام بلدی حلقوں کا دؤرہ کرکے مسائل کا جائزہ لیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے