بلدی حلقوں کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے،”گلی گلی رکن اسمبلی ” پروگرام مکمل:رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

بلدی حلقوں کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے،پارکس کی ترقی کے لیے فنڈس منظور 
دو مرحلوں میں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے تانڈور کے 36 بلدی حلقوں کا دؤرہ مکمل کرلیا

وقارآباد/تانڈور:31۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے تانڈورکے بلدی حلقوں میں عوام کو درپیش بلدی مسائل کاجائزہ لینے اور عوام سے راست ملاقات کی غرض سے 23 اگست سے ” گلی گلی،رکن اسمبلی ” پروگرام کا آغاز کیا تھا اور اس دؤران انہوں نے آج تانڈور کے تمام 36 بلدی حلقوں کا دؤرہ مکمل کرلیا۔

اس طرح رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے 25 اگست تک یہاں کے 18 بلدی حلقوں کا دورہ مکمل کیا تھا بعد ازاں دوسرے مرحلہ کے تحت رکن اسمبلی نے گلی گلی ،رکن اسمبلی سے موسوم اس پروگرام کے تحت کل 30 اگست کو یہاں کے بلدی حلقہ جات 11,10,9,8,7 کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش بلدی مسائل سے واقفیت حاصل کی تھی۔

بعدازاں آج 31 اگست کو اس گلی گلی،رکن اسمبلی پروگرام کے تحت رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے تانڈور کے بلدی حلقوں 36,35,34,31,28,26,13 کا دورہ کرتے ہوئے اس پروگرام کا اختتام عمل میں لایا۔

ان بلدی حلقہ جات کے دؤرہ کے موقع پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے عوام سے راست ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بلدی حلقہ جات میں مسائل کا خود مشاہدہ کیا۔

انہوں نے بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بلدی حلقہ جات میں صاف صفائی اور کچرے کی روزآنہ منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی بلدیہ کی جانب سے عوام میں شعور پیدا کیا جائے کہ کچرا جہاں چاہیں وہاں نہ پھینکیں بلکہ اپنے مکانات تک پہنچنے والے بلدی ملازمین کے حوالے کریں اور محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بلدی حلقوں میں جابجا جھول رہے برقی تاروں کو فوری درست کیا جائے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ ان بلدی حلقوں میں موجود چار پارکوں کے لیے فی پارک پانچ لاکھ روپئے کے فنڈس مختص کئے گئے ہیں اور اس فنڈ سے ان پارکوں کو ترقی دی جائے گی۔

ان دو دنوں کے دؤران رکن اسمبلی کے بلدی حلقوں کے دؤرہ کے موقع پر ان کے ساتھ صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل،نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو،صدر ضلع لائبرریز مرلی کرشنا گوڑ،،صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف،سابق صدر نشین بلدیہ وشواناتھ گوڑ،

صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل گوڑ،نائب صدر وینکٹ ریڈی،صدر اردو گھر وشادی خانہ عبدالرزاق، ٹی آرایس فلور لیڈر بلدیہ شوبھا رانی،ارکان بلدیہ عبدالرزاق،مختاراحمد ناز،محمد آصف،سوماشیکھر،بویا روی،وجیہ دیوی،نیرجا بال ریڈی،سندھوجا گوڑ،بنٹارم لاونیہ،منکال راگھویندر،

وینکناگوڑ،بھیم سنگھ،ٹی آرایس پارٹی قائدین سابق رکن بلدیہ محمد عرفان،راجو گوڑ،ایم اے نعیم افو،ڈاکٹر سمپت کمار، پٹلولانرسملو،راجو گوڑ،سرینواس چاری،بنٹارم سدھاکر، امتیاز بابا،سنتوش گوڑ،ہری ہرا گوڑ اور دیگر شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے