صنعتوں اور بیوپاریوں کی ترقی کے لیے ہر ممکنہ تعاون، تانڈور اسٹون مرچنٹس کی تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی منوہر ریڈی کا خطاب

صنعتوں اور تمام شعبہ جات کے بیوپاریوں کی ترقی کے لیے ہر ممکنہ تعاون
تانڈور اسٹون مرچنٹس کی تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی منوہر ریڈی کا خطاب

وقارآباد/تانڈور: 10؍جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے حلقہ اسمبلی تانڈور کے نومنتخب رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی نے تیقن دیا ہے کہ تانڈور میں موجود صنعتوں اور تمام شعبہ جات کے بیوپاریوں کی ترقی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے لیے وہ ہر ممکنہ تعاون کریں گے۔

رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی گزشتہ رات تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن اور تانڈورمنڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے اسٹون بھون تانڈور میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس تقریب سے اپنےخطاب میں رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی نے کہاکہ تانڈورکے بیوپاریوں کو اپنے کاروبار انجام دینے کےلیے مکمل آزادی حاصل رہے گی اور ساتھ ہی پتھر کی صنعتوں اور معدنیات کے مالکین و مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ تانڈور کی ترقی کےلیےبھی بیوپاریوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔قبل ازیں صدر تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن ایم اے نعیم افو اور صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن عبدالرؤف کے علاوہ ان دونوں تنظیموں کے عہدیداروں کی جانب سے رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی کی گل اور شال پوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی اور ساتھ ہی انہیں پتھر کی صنعت کو درپیش مسائل پر مشتمل یادداشت حوالے کی گئی۔

اس تہنیتی تقریب میں جنرل سیکریٹری تانڈوراسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن مرزا فیاض بیگ، خازن سنجیو کمار، جنرل سیکریٹری تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن سید زبیر لالہ، خازن محمد زین الدین کےعلاوہ اوم پرکاش سومانی، کانگریسی قائد ڈاکٹر سمپت کمار،دونوں تنظیموں کے دیگر عہدیداران اور ارکان کے بشمول پتھر کی صنعتوں اور معدنیات کے صنعتکار شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں ” 

بی آر ایس ایم پی حلقہ چیوڑلہ رنجیت ریڈی نے کیا گنگا جمنی تہذیب و قومی یکجہتی کا مظاہرہ، پرگی اجتماع کے 15 ہزار شرکاء میں پانی کی بوتلیں، بسکٹ اور فروٹ تقسیم کیے

تلنگانہ کے پرگی میں منعقدہ تاریخی سہء روزہ تبلیغی اجتماع کا رقت انگیز دعاء کے ساتھ اختتام، دس لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی شرکت