تلنگانہ کے کروڑوں افراد نے بنایا تاریخی ریکارڈ، ایک ہی مقررہ وقت پر ساری ریاست قومی ترانہ سے گونج اٹھی، وزیراعلیٰ اور دیگر شریک

ریاستی خبریں قومی خبریں

تلنگانہ کے کروڑوں افراد نے بنایا حب الوطنی کا تاریخی ریکارڈ
ایک ہی مقررہ وقت پر ساری ریاست قومی ترانہ سے گونج اٹھی
وزیراعلیٰ،بیرسٹراویسی،ارکان پارلیمان،وزراء اور عہدیدار بھی شریک
وقارآباد میں وزیرتعلیم،آئی جی،ایس پی،ایم ایل اے،طلبہ اور دیگر نے حصہ لیا

حیدرآباد/وقارآباد: 16۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کےموقع پر وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤنےریاست میں 8 اگست تا 22 اگست”سواتنتر بھارت وجروتسالو کے عنوان کےتحت مختلف تقاریب کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ریاست میں جشن کا ماحول ہے۔اسی دؤران وزیراعلیٰ نے ریاست کے ساڑھے چارکروڑ عوام سےاپیل کی تھی کہ 16 اگست،بروزمنگل ٹھیک 30-11 بجے دن ریاست کےتمام عوام جہاں کہیں ہوں ایک منٹ کے لیے رک جائیں،اپنی گاڑیوں سے اور دیگر سواریوں سے اتر کر اور ٹھہرکر اجتماعی طورپر قومی ترانہ ترانہ گائیں۔اس کےلیے حیدرآبادمیں میٹروٹرینیں بھی روک دی گئیں اور ریاست میں تمام ٹریفک سگنلس پر لال بتی روشن کردی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ کے۔چندرشیکھر راؤ نے آج منگل کے دن شہرحیدرآباد کےمشہورومعروف عابڈس(جی پی اوسرکل)پرسواتنتر بھارت وجروتساالوپروگراموں کے حصہ کے طورپر اس اجتماعی قومی ترانہ پڑھے جانے کے پروگرام میں حصہ لیا اور قومی ترانہ پڑھا۔آج جیسے ہی دن کے 11.30 بجے سائرن بجایا گیا وزیراعلیٰ کے سی آر کے ساتھ اس قابل فخر اور شایان شان تقریب میں صدرکل ہندمجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی،رکن پارلیمان کے۔کیشوراو،ریاستی وزیرداخلہ محمدمحمود علی،چیف سیکریٹری سومیش کمارکے علاوہ ریاستی وزراسرینواس گوڑ، پرشانت ریڈی،ٹی سرینواس یادو کے علاوہ دیگر وزرا،ارکان پارلیمان،ارکان اسمبلی،ارکان قانون سازکونسل،مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے طلبہ کے ساتھ اجتماعی طورپر قومی ترانہ پڑھا۔

جن گن من ادھینایک جے ہے
‏بھارت بھاگیہ ودھاتا
‏پنجاب سندھ گجرات مراٹھا
‏دراوڑ اتکل بنگہ
‏وندھیہ ہماچل جمنا گنگا
‏اچھل جلدھی ترنگا
‏تو شبھ نامے جاگے
‏تو شبھ آشس ماگے
‏گاہے تو جے گاتھا
‏جن گن منگل دایک جے ہے
‏بھارت بھاگیہ ودھاتا
‏جے ہے جے ہے جے ہے
‏جے جے جے جے ہے

دوسری جانب ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے وقارآباد کے این ٹی آر چوک پر آئی جی پولیس کملاہاسن ریڈی آئی پی ایس،ایس پی ضلع وقارآباد این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس،رکن اسمبلی وقارآباد ڈاکٹر میتکو آنند،رکن بی سی کمیشن شبھاپردھ پٹیل،صدرنشین بلدیہ سی۔منجولارمیش، نائب صدرضلع پریشد بی۔وجئے کمار،صدرضلع لائبرریز مرلی کرشنا اور ڈی ای او وقارآبادضلع رینوکا دیوی اور دیگر نے طلبہ کے ساتھ اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھا۔

وہیں تلنگانہ کے 33 اضلاع کے تمام بڑے جنکشنوں پرعوام نے بلا لحاظ مذہب جو جہاں تھے وہیں کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانہ پرھنے کے دوران تمام دفاتر،تعلیمی اداروں،سرکاری و خانگی اداروں،شاپنگ مالز،سنیما گھروں اور سڑکوں پر ٹریفک نظام تھم گیا تھا۔اس طرح ریاست تلنگانہ کے عوام نے ایک ہی مقررہ وقت پر ریاست کے اہم مقامات،شاہراہوں،گلیوں اور کوچوں میں کھڑے ہوکر بصد احترام قومی ترانہ پڑھ کر سارے ملک میں ایک نظیر قائم کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے