حیدرآباد میں ایک شخص کے ہاتھوں بیوی اور ساس کا قتل

حیدرآباد میں ایک شخص کے ہاتھوں بیوی اور ساس کا قتل

حیدرآباد :16۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد میں آج ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور ساس کا قتل کردیا۔ترملگیری پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے اس واقعہ کی مقامی افراد کی اطلاع کے بعد پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے فراہم کی گئیں اطلاعات کے مطابق ترملگیری ملٹری ہسپتال میں ملازمت کررہی ناگاپشپا سے اسی ہسپتال کے آؤٹ سورسنگ ملازم کی حیثیت سے کام کررہے الیکٹریشن چنا بابو سے شادی ہوئی تھی اور یہ جوڑا ترملگیری میں مقیم تھا ناگاپشپا کی ماں بھی انہی کے ساتھ رہتی تھی۔

کسی مسئلہ پر آج ناگاپشپا اور چنا بابو کے درمیان جھگڑا ہوا بیچ بچاؤ کرنے والی اپنی ساس سمیت غصہ میں چنا بابو نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اپنی بیوی اور ساس دونوں کا قتل کردیا۔

اس دوہرے قتل کی اطلاع کے فوری بعد ترملگیری پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی ،پولیس کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا اور بعد پنچنامہ دونوں نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہسپتال منتقل کیا۔اس سلسلہ میں پولیس ایک دوہرے قتل کا کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔