آئندہ تین گھنٹوں کے دؤران تلنگانہ کے اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی
محکمہ موسمیات نے اضلاع کی فہرست اور وارننگ جاری کی
آئندہ چار دنوں کے دؤران ریاست میں شدید بارش کا الرٹ بھی جاری
حیدرآباد: 07۔ستمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)
آج بعدسہء پہر سے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ضلع رنگاریڈی کےشادنگر میں شام میں ہونے والی شدید بارش کے باعث سیلابی پانی درگاہ حضرت سید جہانگیرؒکے اندرونی احاطہ میں داخل ہوگیا۔
اسی دؤران آج 7 ستمبر کی رات سوا دس بجےمحکمہ موسمیات حیدرآباد کے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پیش قیاسی کی گئی ہے کہ آئندہ تین گھنٹوں کےدؤران اضلاع حیدرآباد رنگاریڈی،بھونگیر،سنگاریڈی،وقارآباد،کھمم،جنگاؤں،ہنمکنڈہ،ورنگل،محبوب نگر،کوتہ گوڑم،سوریہ پیٹ،نلگنڈہ،ناگرکرنول، محبوب آباد، نارائن پیٹ،ونپرتی،جوگو لامبا گدوال میں گرج و چمک کے ساتھ شدید اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اور اس بارش کی اس پیش قیاسی کی اطلاع مذکورہ اضلاع کے ضلع کلکٹران کو دے دی گئی ہے۔وقارآباد ضلع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاع ہے۔
— IMD_Metcentrehyd (@metcentrehyd) September 7, 2022
اسی دؤران آج محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں کے دؤران بشمول حیدرآباد ریاست کے مختلف اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ایلو Yellow اور آرینج الرٹ Orange جاری کردیاہے۔
#WeatherUpdate :#OrangeAlert issued in #Hyderabad for next 4 days, by @ratnakopparthi, #IMD & Likely to have moderate to #heavyrain on 9th and 10th.
Due to #cyclone, low pressure formed, likely to have #HeavyRains in many parts of #Telangana.#Telanganarains #HyderabadRains pic.twitter.com/fmGCh51voG— Surya Reddy (@jsuryareddy) September 7, 2022
جبکہ اضلاع حیدرآباد،منچریال،پیداپلی،جئے شنکر بھوپال پلی،بھدرادری کوتہ گوڑم، ملگ،کھمم، نلگنڈہ،سوریہ پیٹ،رنگاریڈی اور گدوال میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے کل جمعرات کے دن ریاست کے چند اضلاع میں شدید ترین بارش کی پیش قیاسی بھی کی ہے۔ وہیں 9 ستمبر اور 10 ستمبر کو حیدرآباد میں بھی شدید ترین بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
The video is from Hyderabad where The auto was struck in rainwater near yaqutpura railway station.#HyderabadRains pic.twitter.com/uVD7YpXiYK
— Deccan Daily (@DailyDeccan) September 7, 2022
Heavy water logging in Alwal, Anjanapuri colony. #HyderabadRains pic.twitter.com/UG4zvxKYcE
— Mohammed Naseeruddin (@naseerCorpGhmc) September 7, 2022
دوسری جانب آج حیدرآباد میں ہونے والی بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے اور سڑکیں زیرآب آگئیں۔جس سے ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا تھا وہیں عام زندگی بھی درہم برہم ہوگئی۔جوبلی ہلز،بنجارہ ہلز،خیریت آباد،لکڑی کا پل،کوکٹ پلی،بالا نگر،سرورنگر،جیڈی میٹلہ،شیرلنگم پلی کےعلاوہ حیدرآباد کے پرانے شہر کے کئی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش نے عام زندگی کو ٹھپ کردیا تھا۔