اسلامیہ ہائی اسکول بھینسہ میں ہفت روزہ جشن تعلیم وتقسیم انعامات تقاریب کا انعقاد

اسلامیہ ہائی اسکول بھینسہ میں ہفت روزہ جشن تعلیم و تقسیم انعامات تقاریب کا انعقاد

بھینسہ: 15۔نومبر (پریس نوٹ)

جاریہ ماہ نومبر میں ملک کی مایہ ناز ہستیوں شاعر مشرق علامہ اقبال،ممتاز مجاہد آزادی و آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد اور ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کےمواقع پراسلامیہ ہائی اسکول،بھینسہ میں ” ہفت روزہ جشن تعلیم ” کا انعقادعمل میں لایا گیا۔

طلباء نے ان تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے بہترین علمی،تہذیبی اور ثقافتی مظاہرہ پیش کیا۔جن میں میں قابل ذکر حمدیہ و نعتیہ کلام کی پیشکش،کوئز، مصوری،تحریر و تقریری مقابلہ،ڈرامہ،ورقیہ،نظم گوئی معہ اداکاری اور دیگر مقابلوں میں طلباء نے عمدہ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔

یوم اطفال کےموقع پر تمام کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر عبدالسلیم سیکریڑی و کرسپانڈنٹ اسلامیہ ہائی اسکول بھینسہ نے طلباء سے اپنے خطاب میں کہاکہ طلباء کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ اپنی منزل کوحاصل کرنے کے لیے جدوجہد و انتھک محنت کریں چونکہ طلباء ہی مستقبل میں ملک و ملت کـے مقدر کا ستارہ بننے والے ہوتے ہیں۔اور طلباء کی کامیابی قوم و وطن کا مقدر ہوگی۔

اس موقع پر اساتذہ شیخ امیر،عبدالواحد،حافظ ابو فرحان،شیخ مسعود،خاتون معلمات کےعلاوہ طلباء و اولیائے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔