تانڈور میں کل 22 جنوری کو جماعت اسلامی ہند کا ایک یومی ضلعی اجتماع عام
امیر جماعت تلنگانہ حامدمحمد خان،محی الدین شاکر، صادق احمد،عبداللہ فیض،رقیب لطیفی کا خطاب
وقار آباد/تانڈور: 21۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام/پریس نوٹ)
جماعت اسلامی ہندضلع وقار آباد کے زیر اہتمام کل 22 جنوری، بروز اتوار 10 بجےصبح تا 30-4 بجے شام کلاسک گارڈن فنکشن ہال،چنگیز پورروڈ، تانڈور میں”بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو دوزخ ٰ کی آگ سے ” (التحریم۔6)کے موضوع پرضلعی سطح کے اجتماع عام کا انعقادعمل میں لایا جارہا ہے۔
اس ضمن میں سعید عبداللہ مبشر(نصرت) ناظم اجتماع اور محمدفہیم خان امیر جماعت اسلامی ہند تانڈور نے بتایا کہ اس ضلعی سطح کے اجتماع عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جس میں وقارآبادضلع کےاسمبلی حلقہ جات وقارآباد، پرگی اور کوڑنگل کےعلاوہ حلقہ اسمبلی تانڈور کے بشیرآباد، یالال اور پدیمول کے بشمول تانڈور ٹاؤن سے کثیر تعداد میں برداران فرزندان ملت،دختران اسلام،طلباء اور طالبات شرکت کریں گے۔
اس ایک یومی اجتماع عام سے جناب محی الدین شاکر قومی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند،جناب حامدمحمد خان امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، برادر عبداللہ فیض قومی سیکریٹری اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او )،جناب صادق احمداورجناب رقیب لطیفی سیکریٹریز جماعت اسلامی ہندتلنگانہ، حافظ رشاد الدین امیر جماعت اسلامی ہند حیدرآبادکے خطابات ہوں گے۔
جبکہ اس اجتماع عام کا آغاز جناب محمدخواجہ(پاشاہ بھائی) ناظم جماعت اسلامی ہند محبوب نگر ضلع کے درس قرآن سے ہوگا۔ بعد ظہرانہ ٹھیک ڈھائی بجے دن (30-2 بجے) مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی،صدر جمعیتہ علماءضلع وقارآباد کے درس حدیث سے دوسرے سیشن کا آغاز ہوگا۔
ناظم اجتماع سعید عبداللہ مبشر نے برادران و دختران ملت سے خواہش کی ہے کہ کثیر تعداد میں اس اجتماع عام میں شرکت کریں۔ اجتماع میں خواتین کے لیے خصوصی پردہ کا نظم کیا گیا ہے۔اور تمام شرکاءکےلیے کلاسک گارڈن سے منسلک میجسٹک گارڈ فنکشن ہال میں نماز ظہر کی ادائیگی اور ظہرانے کا بھی نظم رہے گا۔