رام دیو کے الزامات پرانڈین میڈیکل اسوسی ایشن برہم ،قانونی کارروائی کا مطالبہ

قومی خبریں

رام دیو کے الزامات پر انڈین میڈیکل اسوسی ایشن برہم،قانونی کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی: 23۔مئی (سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

یوگا گرو رام دیو جو اب پتھانجلی کے مختلف پراڈکٹس کے ذریعہ بزنس ٹائیکون میں تبدیل ہوگئے ہیں اور مذہب کی آڑ میں عوام کے جذبات کا استحصال کرتے ہوئے ہمیشہ متنازعہ بیانات دینے اور بڑے بڑے دعوے کرتے ہوئے سرخیوں میں رہنے کے عادی بن گئے ہیں۔

اب رام دیو نے ایلوپیتھی طریقہ علاج پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دؤران جتنے لوگ آکسیجن اور ادویات نہ ملنے سے فوت ہوئے ہیں اس کہیں زیادہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ ایلوپیتھی کے علاج سے مرے ہیں اور ایلوپیتھی علاج جھوٹا اور غلط ہے۔

جس کے خلاف ملک کے ڈاکٹرس کی تنظیم انڈین میڈیکل اسوسی ایشن(IMA) نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رام دیو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں آئی ایم اے نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو مکتوب لکھتے ہوئے کہا کہ ہے رام دیو کی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے۔جس میں رام دیوانتہائی غیر ذمہ داری کیساتھ ایلوپیتھی میڈیسن کو کوڑا کرکٹ اور دیوالیہ سائنس قرار دے رہے ہیں۔

آئی ایم اے نے لکھا ہے کہ اس سے قبل بھی کورونا کے علاج کیلئے رام دیو نے پتھانجلی کی تیار کردہ اپنی دوا کی اجر ائی کے دوران ڈاکٹرس کو ’قاتل‘ کہا تھااور پروگرام میں وزیر صحت بھی موجود تھے۔

انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے کہا ہے حقیقت یہ ہے کہ جب کبھی رام دیو اور ان کے ساتھی بال کرشن بیمار ہوتے ہیں تو انھیں ایلوپیتھی علاج کی غرض سے ہسپتالوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔

اوراس کے باؤجود بھی وہ اپنی غیر قانونی ادویات کی مارکیٹنگ کیلئے ایلوپیتھی طریقہ علاج کے تعلق سے لوگوں میں بدگمانی پھیلارہے ہیں ، جس سے بڑی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس وقت ملک کوروناوائرس کی وبا کے باعث سنگین ہیلتھ ایمرجنسی سے گزر رہا ہےاور اب تک لاکھوں کوروناوائرس متاثرین ہلاک ہوئے ہیںڈاکٹر س اور طبی عملہ حکومت کے ساتھ مل کر اس کے روک تھام کی انتھک کوشش میں مصروف ہیںایسے میں رام دیو کا غیر ذمہ دارانہ بیان ان ڈاکٹر س کے حوصلوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

رام دیو نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ریمیڈ یسیور، فیوفلو اور ڈی جی سی آئی کے علاوہ دیگر ادویات سے لاکھوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اس طرح انہوں نے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) اور وزیر صحت کی ساکھ کوبھی چیلنج کیا ہے۔

انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری رام دیوکے خلاف کارروائی کریں ورنہ اس سلسلہ میں رام دیوکے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے بھی انڈین میڈیکل کونسل گریز نہیں کرے گی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے