تلنگانہ میں 15 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے، احکام جاری، کلکٹر وقار آبادضلع نکھیلا بھی شامل، نارائن ریڈی کا تقرر

تلنگانہ میں 15 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے،احکام جاری
کلکٹر وقار آباد ضلع کے۔نکھیلا بھی شامل،نارائن ریڈی ہونگے نئے ضلع کلکٹر

حیدرآباد :31۔جنوری (سحر نیوز ڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ کی جانب سے آج 31 جنوری کو ریاست میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔اس سلسلہ میں ریاستی چیف سیکریٹری محترمہ شانتی کماری نے ریاست کے 15 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں پرمشتمل احکام G.O Rt.No.159 جاری کردئیے ہیں۔

٭٭ کلکٹر ضلع وقار آباد محترمہ کے۔نکھیلا کا بھی تبادلہ عمل میں لایا گیاہے,تاہم انہیں کہاں پوسٹنگ دی گئی ہے یہ اطلاع نہیں ہے۔جبکہ ان کے مقام پر کلکٹر نظام آباد ضلع کی حیثیت سے خدمات انجام دےرہے نارائن ریڈی جن کا 2015 کے آئی اے ایس بیاچ سے تعلق ہے کا بحیثیت کلکٹر ضلع وقارآباد تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

٭٭  کلکٹر ضلع منچریال بھارتی ہولی (2010 بیاچ) کیرنی کو اسپیشل سیکریٹری ریاستی محکمہ بہبود خواتین و اطفال مقرر کیا گیا ہے۔
٭٭ ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ راجیو گاندھی ہنمنتو (2012 بیاچ) کا نظام آباد تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔
٭٭ امئے کمار (2013 بیاچ) کو میڑچل / ملکاجگیری ضلع کلکٹر اور ساتھ ہی انہیں ضلع کلکٹر حیدرآباد کی زائد ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے۔
٭٭  کومرم بھیم ضلع میں خدمات انجام دے رہے راہل راج (2015 بیاچ) کا عادل آباد ضلع کلکٹر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔اور موجودہ ضلع کلکٹر سکتا پٹنائیک کا ہنمکنڈہ ضلع تبادلہ کیا گیا ہے۔

٭٭ موجودہ ضلع کلکٹر ونپرتی محترمہ شیخ یاسمین باشاہ (2015 بیاچ) کا کومرم بھیم آصف آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔
٭٭ میدک ضلع کلکٹر ایس۔وینکٹ راؤ (2015 بیاچ) کابحیثیت سوریہ پیٹ ضلع کلکٹر تبادلہ کیا گیا ہے۔
٭٭ ایس۔ہریش (2015 بیاچ) کو کلکٹر ضلع رنگا ریڈی کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
٭٭ راجرشی شاہ (2017 بیاچ) کو کلکٹر ضلع میدک مقرر کیا گیا ہے۔
٭٭ بی۔سنتوش (2016 بیاچ) کو ضلع کلکٹر منچریال ضلع کلکٹر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

٭٭ ایڈیشنل کلکٹر ضلع محبوب نگر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تیجاس نند لال پوار (2018 بیاچ) کو کلکٹر ضلع ونپرتی کی حیثیت مقرر کیا گیا ہے۔
٭٭ ضلع کلکٹر نرمل کی حیثیت سے کرانتی ورن ریڈی (2019 بیاچ) کا تقررعمل میں لایا گیاہے۔جو فی الوقت اوٹنور میں آئی ٹی ڈی اے میں پرسنل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
٭٭ ضلع کلکٹر جگتیال جی۔روی (2015 بیاچ) کا ضلع محبوب نگر تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔جبکہ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کو کلکٹر ضلع جگتیال کی زائد ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

محترمہ کے۔نکھیلا نے 2 ستمبر 2021ء کو بحیثیت ضلع کلکٹر وقار آباد اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا۔جن کا آج تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔