حیدرآباد ایئر پورٹ پر چنئی سے آنے والے مسافر کے قبضہ سے 81 لاکھ روپئے مالیتی ایک کلو سے زائد سونا ضبط

حیدرآباد ایئر پورٹ پر چنئی سے آنے والے مسافر کے قبضہ سے 81 لاکھ روپئے مالیتی
ایک کلو سے زائد سونا ضبط، ابوظہبی سے چنئی تک واش بیسن کے نیچے چھپاکر لایا گیا تھا سونا

حیدرآباد : 30۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ(شمس آباد ایئر پورٹ) پر محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بڑے پیمانے پر سونا، منشیات،بیرونی سگریٹ اور بیرونی کرنسی کی ضبطی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔جاریہ ماہ محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کی مستعدی کے باعث کروڑہا روپئے مالیتی سونا، منشیات،بیرونی کرنسی اور بیرونی سگریٹ ضبط کیے گئے ہیں۔

محکمہ کسٹمز،راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ حیدرآباد RGIA# کی اطلاع کےمطابق کل 29 جولائی کو چنئی سے حیدرآباد پہنچنےوالے ایک مسافرکے قبضہ سے 1.3 کلو سوناضبط کرلیاگیا جسے پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر اس مسافر نے اپنے ٹراؤزر (پینٹ) کی پیاکٹ میں رکھا تھا۔محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کے مطابق اس ضبط شدہ سونا کی قیمت 81 لاکھ 60 ہزار روپئے ہے۔

محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کے انکشاف کیاکہ اس مسافر کو ضبط شدہ سونا کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔جس نے اس سونا کو ابوظہبی سے چنئی تک بین الاقوامی پرواز کے دوران طیارہ کے واش بیسن کے نیچے چھپایا تھا۔بعد ازاں جب یہ چنئی پہنچا تو اس نے یہ سونا اپنے ٹراوزر کے جیب میں رکھ لیا اور گھریلو پرواز کے ذریعہ حیدرآباد ایئر پورٹ پہنچا تھا۔اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ تین دن قبل ہی محکمہ کسٹمز،حیدرآباد ایئر پورٹ کے عہدیداروں نے 27 جولائی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو الگ الگ معاملات میں ملیشیاء سے حیدرآباد پہنچنے والے دو مسافروں کے قبضہ سے 1.5451 گرام سونا ضبط کرلیاتھا۔جس کی مالیت 94 لاکھ 99 ہزار روپئے بتائی گئی تھی۔جبکہ دبئی سے آنےوالے دیگر دو مسافروں کے قبضہ سے 34,800 غیر ملکی سگریٹ ضبط کیے گئے تھے۔عہدیداروں کے مطابق اس سونا کو پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر ان مسافروں نے سونا کو اپنے انڈر ویئرز اورجینس پینٹ میں چھپایا تھا۔اس سلسلہ میں دونوں مسافرین کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں "

حیدرآباد ایئر پورٹ پر ملیشیا سے آنے والے دو مسافرین کے قبضہ سے زائد از 95 لاکھ روپئے مالیتی دیڑھ کلو سے زائد سونا ضبط

شدید بارش کے دوران انسانوں کے ساتھ ہرنوں نے بھی پناہ لی، دلنشین وائرل ویڈیو کو 34 لاکھ سے زائد ٹوئٹر صارفین نے دیکھا

 

وقارآباد ضلع: سابق صدر بلدیہ تانڈور لکشماریڈی نے زعفرانی کھنڈوا پہن لیا، ریاستی صدر کشن ریڈی کی قیادت میں دہلی میں بی جے پی میں شامل