شدید بارش کے دوران انسانوں کے ساتھ ہرنوں نے بھی پناہ لی، دلنشین وائرل ویڈیو کو 34 لاکھ سے زائد ٹوئٹر صارفین نے دیکھا

شدید بارش کے دوران انسانوں کے ساتھ ہرنوں نے بھی پناہ لی
دلنشین وائرل ویڈیو کو 34 لاکھ سے زائد ٹوئٹر صارفین نے دیکھا

حیدرآباد : 29۔جولائی
(سحر نیوز /سوشل میڈیا ڈیسک)

اس میں کوئی شبہ نہیں ہےکہ سوشل میڈیا کے زیادہ تر پلیٹ فارم مذہبی اور فرقہ پرستی پرمشتمل نفرتی مواد کو پھیلانے کےلیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔اور ساتھ ہی سوشل میڈیا کو اب جھوٹ کا اٖڈہ بنایا جارہا ہے! فیاکٹ چیکرز قدیم اور دیگر ممالک کےویڈیوز کوسوشل میڈیا پر پھیلاتے ہوئے نفرت پھیلائےجانے کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن مذہبی جنونیوں کی منشاء و مقصد کے تحت وہ اس وقت تک لاکھوں کی تعداد میں وائرل ہو جاتا ہے۔وہیں اب ان مذہبی جنونیوں کا نشانہ یہ فیاکٹ چیکرز بھی بننے لگے ہیں۔!!

دوسری جانب اسی سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز پر انسانیت کا پرچم بلند کرنے والوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے مختلف دلنشین ویڈیوز بھی وائرل ہوتے رہتے ہیں۔جنہیں دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے اور انسانی میراث کو جانوروں نے اپنا لیا ہے۔!

سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز دیکھنے والوں کی کچھ دیر کےلیے تھکان دور کردیتے ہیں۔وہیں بہت سی ویڈیوز انسانوں اور جانوروں کےدرمیان ایک دلکش لگاؤ کو ظاہرکرتی ہیں۔خونخوار شیروں،ببروں اور ہاتھیوں کےساتھ کھیلتے ہوئے،ایک کتے سے لے کر بندروں اور بلیوں کی جانب سے اپنے مالکین کےساتھ عجیب حرکتوں اور انسیت والی ویڈیوز کےعلاوہ خواتین اور بچوں کو بوسے دینےوالی ڈولفن مچھلیوں تک کےویڈیوز دیکھنے والوں کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتے ہیں۔

جبکہ نفرتی ٹولیوں کا جھنڈ نفرتی اور جھوٹے ویڈیوز کو پوسٹ کرکے انسانوں کےدرمیان موجود قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔وہیں کسی بھی اچھے اورنصیحت آمیز مواد پر گالی گلوچ والےکمنٹ ان کی ذہنیت کو واضح کردیتے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی کوئی شناخت واضح نہیں ہوتی کہ کون ہیں اور کہاں کے ہیں۔؟ اب تو چیف جسٹس آف انڈیا کو تک ٹرول کیا جارہا ہے۔

زیادہ تر فیک آئی ڈیز کےذریعہ دن رات نفرت پھیلانے،مخصوص مذہب اور اس کےماننے والوں کی تذلیل کرناہی ان کا کام ہوتاہے۔ایسامحسوس ہوتا ہے کہ ایک منظم منصوبہ کے تحت ان انسانیت کو شرمسار کرنے والے جنونی جھنڈ کو باقاعدہ تیار کیا گیا ہے؟ تاکہ کوئی بھی محبت کا پیغام عام نہ کرے بس ایک دوسرے سے مذہب، ذات، پات، فرقہ، علاقہ واریت اور جماعتوں کے نام پر نفرت کرنا سیکھ لے۔!!

ایسے ماحول میں ٹوئٹر پر ایک 12 سیکنڈ  کا ایک خوبصورت اور انتہائی دلنشین ویڈیو وائرل ہواہے۔جسے تین دنوں کےدوران آج تک 34 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا ہے۔جس میں دیکھا جاسکتاہےکہ ہرنوں کا ایک غول شدید بارش کےدوران اپنے اطراف موجود انسانوں سے بے نیاز اور بے خوف بارش سے پناہ لیے ہوئے بیٹھا ہے۔

اس ویڈیو کو تانسو یگن Tansu YEGEN@ نےٹوئٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ کیاپشن میں لکھا ہے کہ” موسلا دھار بارش کے دوران جاپانی شہر نارا کی صورتحال "۔

اس چھوٹے سے ویڈیو کا آغاز سڑک پر موسلادھا ربارش کے دوران دوڑتی ہوئی کاروں سے ہوتے ہوئےسڑک کے کنارے موجود ایک عمارت کے سائے تک جاتا ہے۔جہاں بڑی تعداد میں ہرن سکون و آرام کے ساتھ بے خوف بارش سے بچنے کے لیے بیٹھے اور چند ہرن کھڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کے آس پاس کئی لوگ اور بچے بھی موجود ہیں۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی حیرت زدہ ہیں تاہم وہ بے خوف ان ہرنوں کی تصاویر اور ویڈیو لینے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ تانسو یگن کے اس ویڈیو کو 91 ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین نے ری۔ٹوئٹ کیا ہے اور پانچ لاکھ سے زائد صارفین نے لائیک کیا ہے۔زائد از 7 ہزار ٹوئٹر صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ کیے ہیں۔

گولاریا نے اس ویڈیو پر کیے گئے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ” جاپان میں ہرن بھی اچھی طرح سے جمع ہونا جانتے ہیں۔”
ایک اور صارف تھریسی ڈٹ نے لکھا ہے کہ ” خدا کا شکر ہے یہ مہذب ہیں۔ "
ولیم جیرانکو نامی ٹوئٹر صارف نے کمنٹ کیا ہے کہ”جنگلی حیات اور رہائشیوں کو ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہوئے دیکھنا اچھا لگا۔”
ایک اور صارف پاپریکا گرل نے اپنے کمنٹ لکھا کہ واہ! کتنا پیارا نظارہ! یہ مجھے یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہر بارش کے وقت جانور کہیں نہ کہیں کس طرح کہاں پناہ لیتے ہوں گے۔

میناکشی کارکتیہ نامی خاتون ٹوئٹر صارف نےاس ویڈیو پر اپنےکمنٹ میں لکھا ہے کہ ” جانوروں اور انسانوں کےدرمیان اس طرح کے ہم آہنگ تعلقات کا مشاہدہ کرنا واقعی قابل ذکر ہے،جہاں ہرن لوگوں کی موجودگی میں محفوظ اور آرام دہ محسوس کرتے ہیں یہ ایک دل دہلادینے والی مثال کےطور پر کام کرتا ہےکہ کیسے انسان جنگلی حیات کےساتھ امن سےرہ سکتے ہیں۔اس کےعلاوہ کئی دلچسپ کمنٹ اس ویڈیو پرکیےجارہے ہیں۔

ایک چمپانزی کے بچہ اور اس کے مالک کا دلنشین ویڈیو دیکھیں "

 

یہ بھی پڑھیں "

وقارآباد کے قریب موجود تلنگانہ کے اوٹی اننت گیری ہلز پر بارش کے دوران دلکش نظارے، آبشار جاری، سیاحوں کا ہجوم

 

حیدرآباد ایئر پورٹ پر ملیشیا سے آنے والے دو مسافرین کے قبضہ سے زائد از 95 لاکھ روپئے مالیتی دیڑھ کلو سے زائد سونا ضبط