حیدرآباد میں ژالہ باری کے ساتھ دھواں دھار بارش، مزید بارش کی پیش قیاسی
تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کل شدید بارش کی پیش قیاسی، آرینج الرٹ جاری
حیدرآباد : 06/اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)
گرما کی شدت اور بڑھتے درجہ حرارت سے پریشان ریاست تلنگانہ بالخصوص دارالحکومت حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے عوام نے راحت کی سانس لی۔
آج بعد دوپہر حیدرآباد کےمختلف علاقوں کےعلاوہ چند اضلاع میں شدید گرج چمک،ژالہ باری کے ساتھ دھواں دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی اضلاع میں موسم ابر آلود ہے۔
جبکہ حیدرآباد میں دوپہر تک بھی درجہ حرارت کی شدت برقرارتھی کہ اچانک آسمان ابرآلود ہوگیا اور ژالہ باری کے ساتھ چارمینار،سیتا پھل منڈی، اوپل،ایل بی نگر،ملک پیٹ،سکندرآباد، تارناکہ،کرمن گھات،ناگول،ناچارم،حمایت نگر،امیر پیٹ، پنجہ گٹہ، نلہ کنٹہ،عنبر پیٹ،نارائن گوڑہ،ملکاجگیری اور کوٹھی کے علاوہ کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔
#HyderabadRains : Plan your travel accordingly 🌧️☔#Hyderabad #WeatherUpdate pic.twitter.com/jqeOzYX6lV
— Anusha Puppala (@anusha_puppala) April 6, 2023
حیدرآباد،رنگاریڈی،میڑچل اور وقارآباد میں ژالہ باری،گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی آج دوپہر پیش قیاسی کی گئی ہے۔
بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی تاہم کئی مقامات پرسڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک کے گزرنے میں اور گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اضلاع محبوب نگر، آصف آباد، منچریال سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اور کل جمعہ 7 اپریل کو ریاست تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد، جگتیال، کومرم بھیم، آصف آباد، کاماریڈی، سرسلہ ، منچریال اور دیگر اضلاع میں شدید گرج و چمک اور ژالہ باری کے ساتھ 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش قیاسی کرتے ہوئے آرینج الرٹ Orange Alert# جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات اور سرکاری عہدیداروں نےعوام کومشورہ دیا ہے کہ اس پیش قیاسی کے باعث وہ درختوں، کھلے مقامات، مخدوش عمارتوں سے دور رہنے کا انتباہ دیا ہے۔
” کل رات حیدرآباد میں ہوئی بارش کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے "
Heavy rain in several places of Hyderabad today, for a short time. I don't think it will give relief from heat.
The favourite place of #Waterlogging , the road under PVNR Expressway near Attapur, traffic was slow down for some time.#Hyderabad #HyderabadRains #HeavyRain pic.twitter.com/D84g6Oa4MY— Surya Reddy (@jsuryareddy) April 5, 2023