حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے سے زائدمالیتی 1,761 گرام سونا ضبط

حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے
ایک کروڑ روپئے سے زائد مالیتی 1,761 گرام سونا ضبط،مسافر گرفتار

حیدرآباد: 18۔مئی (سحر نیوز ڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ RGIA# (شمس آباد ایرپورٹ) پر محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ کے عہدیداروں کی چوکسی کے باعث بیرون ممالک بالخصوص دبئی سے بڑی مقدار میں اسمگل اور خفیہ طریقہ سے چھپا کر لایا جانے والا کروڑہا روپئے مالیتی سونا کےعلاوہ دیگر ممنوعہ اشیا کی ضبطی کا سلسلہ چند دنوں سے تھما ہوا تھا۔

لیکن آج 18 مئی کی صبح محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ کے عہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد ایئرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کےقبضہ سے ایک کروڑ روپئے سے زائد مالیتی سونا ضبط کرلیا ہے۔اس مسافر کا تعلق کیرالہ سے بتایا گیا ہے۔

محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کی اطلاع کے مطابق آج 18 مئی کی صبح 8 بجے ایمریٹس Emirates# کی فلائٹ نمبر EK-526 کے ذریعہ دبئی سے حیدرآباد پہنچنے والے کیرالہ کے ساکن ایک مرد مسافر کی مشکوک نقل و حرکت پر شبہ کی بنیاد پر کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ،راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد کی جانب سے روک کر اس مسافر کی تلاشی لی گئی۔

اس مسافر کی تلاشی پر اس کے قبضہ سے پیسٹ کی شکل میں ڈھالا گیا گیا سونا ایک علحدہ شیٹ میں چھپا گیا تھا جو کہ پتلون کی کمر کے ارد گرد چپکا ہوا تھا۔اس مسافر کے قبضہ سے عہدیداروں نے جملہ 1,761 گرام خالص سوناضبط کرلیا۔

” ویڈیو اور تفصیلات ” :- 

https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/971133100902178

 

محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عہدیداروں کےمطابق اس ضبط شدہ سونا کی جملہ مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ 6 ہزار 250 روپئے ہے۔بعدازاں اس مسافر کوکسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ضبط شدہ سونا کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ RGIA# (شمس آباد ایرپورٹ) پر ماہ فروری کے بعد آج 18مئی کو محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔جس میں ایک کروڑ روپئےسےزائد مالیتی اتنی بڑی مقدار میں ایک مسافر کے قبضہ سے سونا ضبط کیا گیا ہے۔