بہارآنے سے پہلے خزاں چلی آئی!
شادی سے چند گھنٹے قبل دُلہا کی موت،بھائی کوویڈسے ہوا تھا متاثر
حیدرآباد/رنگاریڈی:23۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
ضلع رنگاریڈی کے یاچارم منڈل کے گن گل موضع میں اس وقت ایک شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا جب شادی سے عین چند گھنٹے قبل ہی شدید جاڑہ سے متاثر دُلہا کی موت واقع ہوگئی۔
اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات کے مطابق موضع کے ساکن سافٹ ویئر انجنئیرسنگم راؤ پون کمار 32سالہ کی شادی یادادری بھونگیرضلع کے آتماکور کی ساکن لڑکی سے ہفتہ کو 11 بجے دن شادی طئے ہوئی تھی۔
سارا گھر شادی کی خوشیوں کیساتھ کاموں میں مصروف تھا۔جمعہ کی رات دُلہاسنگم راؤ پون کمار کو رسم و رواج کے مطابق دُلہا بھی بنایا گیا اسی دؤران دُلہا شدید جاڑا کی وجہ سے کپکپی کا شکار ہوگیا جس پر فوری رات 11بجے ان کے بھائی کرن کمار نے دُلہا کو کار کے ذریعہ حیدرآباد کے ایک خانگی ہسپتال کو منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے بعد معائنہ دُلہا سنگم راؤ پون کمار کو مردہ قرار دے دیا۔جس کے بعد شادی کے اس گھر میں بجنے والی شہنائیاں ماتم میں بدل گئیں۔
دوسری جانب موضع کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دُلہا سنگم راؤ پون کمار کابھائی کرن کمار چند دنوں قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور ایک ہفتہ تک علاج کرواکر پانچ دن قبل ہی گھر واپس ہوئے تھےموضع والوں کا کہنا ہے کہ شاید دُلہا کی موت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ہی ہوئی ہے!!

