حکومت تلنگانہ کاان لاک پرمشتمل جی او جاری، ماسک اور سماجی فاصلہ لازمی ، ورنہ جرمانے اور کیس درج ہونگے

ریاستی خبریں

حکومت تلنگانہ نے ان لاک پر مشتمل جی او جاری کردیا
ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ لازمی،ورنہ جرمانے اور کیس درج ہونگے

حیدرآباد: 19۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھر راؤ کی صدارت میں آج منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ریاست میں کوروناوباء،متاثرین اور اموات میں بتدریج کمی کے پیش نظر ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلہ میں آج شام ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار نے لاک ڈاؤن کے ان لاک کی ہدایت پر مشتمل جی او G.O.Ms.No.121 جاری کردیا ہے۔


اس جی او میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات، کاروبار اور کام کے مقامات پراورٹرانسپورٹ شعبہ میں سفر کے دؤران ماسک کا پہننا لازمی ہوگا۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005ء کی دفعات 51 تا 60 کے تحت اور آئی پی سی کی دفعہ 188 اور دیگر دفعات کے تحت ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس جی او کے تحت تمام دُکانات ، تجارتی اور کاروباری اداروں اور دفاتر میں تمام کوویڈ قواعد پر عمل لازمی ہوگا ، سماجی فاصلہ قائم رکھنا ہوگا،سینی ٹائزر کا استعمال بھی کرنا ہوگا ورنہ ان کے خلاف بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005ء اور دیگر دفعات کے تحت کارروائی جائے گی۔

اس جی او میں کہا گیا ہے کہ تمام خانگی اور سرکاری تعلیمی اداروں اور کوچنگ سنٹرس کو یکم جولائی سے دوبارہ کھول لینے کی اجازت ہوگی۔

اس جی او کے تحت اس سلسلہ میں فوری اثر کے ساتھ ریاست کے تمام متعلقہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت اور خلاف ورزی پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005ء کی دفعات کے تحت کارروائی کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے