چار ماہ کی حاملہ نرس عائشہ، حالتِ روزہ میں کوویڈکے مریضوں کی خدمت میں مصروف
سورت :24۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
تمام مذاہب انسانیت کی خدمت اور انسانی فلاح کیلئے کام کرنے کی تلقین کرتے ہیں بالخصوص مذہب اسلام میں بلاء مذہبی تفریق انسانیت کی فلاح و خدمت کی خاص تلقین کی گئی ہے۔
ایسے میں ریاست گجرات کے سورت شہر کے ایک ہسپتال میں ایک مسلم نرس جو کہ چار ماہ کی حاملہ بھی بتائی گئی ہیں ماہِ رمضان کے روزے رکھتے ہوئے بلاء خوف و خطر کوروناوائرس کی دوسری لہر کے دؤران کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے علاج و معالجہ میں مصروف ہے اور ان کی اس خدمت کو چاروں طرف سے سراہا جارہا ہے۔
جبکہ کوروناوائرس کا چارو ں قہر مچا ہوا ہے، حکومتیں اور عوام پریشان ہیں، آکسیجن اور ادویات کی قلت کا بھی سامناہے وہیں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے اور مرنے والوں کے زیادہ تر افرادخاندان خوف کے باعث ان سے دوری اختیار کرنے میں مصروف ہیں ہسپتالوں سے نہ ان کی نعشیں لی جارہی ہیں اور نہ ہی ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے تیار ہورہے ہیں!تو ایسے میں اس مسلم نرس کی خدمات کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔
Gujarat: Nancy Ayeza Mistry, a four months pregnant nurse has been attending patients at a COVID care center in Surat, while observing ‘Roza’.
She says, "I am doing my duty as a nurse. I consider serving people as prayer.” pic.twitter.com/Hx1EQXEAOx
— ANI (@ANI) April 24, 2021
سورت شہر کے اٹل کوویڈ ہسپتال میں بحیثیت نرس خدمات انجام دے رہیں باحوصلہ خاتون نانسی عائشہ مستری چار ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہیں اپنے مادرِ رحم میں بچے کی موجودگی سے واقف کوروناوائرس کے خوف سے دور عائشہ روزآنہ 8 تا 10 گھنٹے اٹل کوویڈ ہسپتال میں نرس کی خدمات انجام دیتے ہوئے کوویڈسے متاثرہ مریضوں کی تیمارداری اور ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔اور ان خدمات کے عوض انہیں ہسپتال میں زیر علاج کوویڈ کے مریضوں کی دعائیں بھی حاصل ہورہی ہیں۔
اس باہمت نرس نانسی عائشہ مستری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی خوف نہیں ہےکیونکہ بحیثیت نرس ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ مریضوں کی خدمت کریں ۔ عائشہ نے کہا کہ ماہِ رمضان کے مقدس مہینہ میں روزہ رکھ کر کوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت کرنا اور بھی زیادہ باعث اجر کام ہے اور انہیں بہت خوشی ہورہی ہے کہ وہ ان مریضوں کی خدمت انجام دے رہی ہیں۔
نانسی عائشہ مستری کی ان خدمات کی اٹل کوویڈ ہسپتال سورت کا انتظامیہ بھی ستائش کررہا ہےکہ چار ماہ کی حاملہ اور پھر ماہ رمضان کا روزہ رکھ کر یہ خاتون بلاء لحاظ مذہب اپنی خدمات میں مصروف ہیں۔
قابل غور بات یہ ہے کہ ان حالات میں بھی نانسی عائشہ مستری کا خاندان بھی انکی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ نانسی عائشہ مستری گزشتہ سال کورونا وائرس کی وباء کے آغاز کے بعد بھی اپنی خدمات اسی طرح انجام دی تھیں اور گزشتہ سال سے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں۔