وقارآبادضلع کے کوڑنگل میں خوفناک سڑک حادثہ،دو کاروں میں تصادم ، چار ہلاک،پانچ شدید زخمی

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

وقارآبادضلع کے کوڑنگل میں خوفناک سڑک حادثہ،دو کاروں میں تصادم،چار ہلاک

وقارآباد/کوڑنگل:19۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد۔بیجاپور نیشنل ہائی وے نمبر 163 پرضلع وقارآباد کے کوڑنگل میں آج پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو کاروں میں تصادم کے بعد چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا مہلوکین اور شدید زخمی کا تعلق حیدرآباد کے یوسف گوڑہ سے ہے۔جبکہ دوسری کار میں سوار کرناٹک کے ساکن چار افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ مہلوکین کی کار کے پرخچے اُڑگئے۔عبدل،امیر،رشید اور مولان بی مہلوکین میں شامل ہیں جبکہ شدید زخمی بابا کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یوسف گوڑہ حیدرآباد کے متوطن مہلوکین کی انووا کار کرناٹک کی سمت جارہی تھی جبکہ کرناٹک کی جانب سےآنیوالی سوئفٹ کار کے درمیان کوڑنگل کے مضافات میں بنڈہ ایلماں مندر اور نندی ٹیوب فیکٹری کے قریب مخالف سمت سے خوفناک تصادم ہوگیا۔

جائے حادثہ کا دلخراش منظر اور مہلوکین کی نعشیں (ویڈیو)

https://youtu.be/l3ZZER2-8CA

 

حادثہ کی اطلاع کے فوری بعد پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی شدید زخمی بابا کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، کار میں موجود نعشوں کو مقامی افراد کی مدد سے باہر نکالاگیا بعد پنچنامہ چاروں مہلوکین کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم کوڑنگل کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حادثہ کے باعث حیدرآباد۔بیجاپور ہائی وے پر ٹریفک نظام مسدود ہوگیا تھا پولیس نے بھاری مشین کے ذریعہ حادثہ کا شکار دونوں کاروں کو سڑک پر سے ہٹادیا۔اس سلسلہ میں کوڑنگل پولیس کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے