سابق وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر بی جے پی میں شامل ہوگئے

ریاستی خبریں

سابق وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر بی جے پی میں شامل ہوگئے

نئی دہلی :14۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

سابق وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر نے بی جے پی کے ہیڈکوارٹر دہلی میں آج باقاعدہ طورپر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔دہلی میں مرکزی وزیرپٹرولیم دھرمیندراپردھان اورانچارج بی جے پی تلنگانہ ترون چگ کی موجودگی میں ایٹالہ راجندر نے بی جے پی کھنڈوہ پہنا اور پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

تصویر : بشکریہ بی جے پی ٹوئٹر۔

ایٹالہ راجندرکے ساتھ سابق رکن پارلیمان رمیش راتھوڑ ،سابق رکن اسمبلی اینوگو رویندرریڈی،سابق صدر نشین کریم نگر ضلع پریشد ٹی۔ اُوما ،گنڈرا نلینی ،آرٹی سی مزدوریونین اشودھاما ریڈی اور دیگر بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر مملکتی وزیرداخلہ جی۔کشن ریڈی، قومی نائب صدر بی جے پی ڈی کے ارونا اور صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو ریاستی وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ کی جانب سے انہیں وزارت صحت کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد ایٹالہ راجندر نے دہلی دؤرہ سے واپسی کے دوسرے دن 4 جون کو پریس کانفرنس میں اسمبلی اور ٹی آر ایس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اور 12 جون کو انہوں نے حضورآباد اسمبلی حلقہ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جن کا استعفیٰ اسی دن اسپیکر اسمبلی تلنگانہ پوچارم سرینواس ریڈی نے قبول بھی کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے