سابق ایم پی کونڈا وشویشور ریڈی کی والدہ کا انتقال،چیف جسٹس آف انڈیا،ایم ایل سی، ایم ایل اے تانڈور اور دیگر کا اظہار تعزیت

ریاستی خبریں

سابق ایم پی کونڈا وشویشور ریڈی کی والدہ کا انتقال
چیف جسٹس آف انڈیا،ایم ایل سی،ایم ایل اے تانڈور اور دیگر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد:27۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

سابق رکن پارلیمان چیوڑلہ کونڈا وشویشورریڈی کی والدہ شریمتی کونڈا جیا لتا کا کل 26 جون کو 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا جن کی آخری رسومات کل 28 جون ،بروز پیر انجام دی جائیں گی۔

کونڈا وشویشورریڈی کا آبائی مقام موضع پیدا منگلارم ، معین آباد منڈل ،ضلع رنگاریڈی ہے آنجہانی جسٹس کونڈا مادھو ریڈی کی اہلیہ شریمتی کونڈا جیا لتاکے پسماندگان میں کونڈا وشویشورریڈی کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔

سابق رکن پارلیمان کونڈا وشویشور ریڈی کی والدہ کے انتقال کی اطلاع کے بعد سیاسی،سماجی قائدین،صنعت کار اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتیں کونڈا وشویشورریڈی کی رہائش گاہ واقع جوبلی ہلز پہنچ کر پرسہ دینے میں مصروف ہیں۔

سابق رکن پارلیمان کی والدہ کے انتقال کی اطلاع کے بعد سیاسی،سماجی قائدین،صنعت کار اورمختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتیں کونڈا وشویشورریڈی کے مکان واقع جوبلی ہلز پہنچ کر پرسہ دینے میں مصروف ہیں۔

چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے سابق رکن پارلیمان چیوڑلہ کونڈا وشویشورریڈی کی والدہ اور آنجہانی جسٹس کونڈا مادھو ریڈی کی اہلیہ شریمتی کونڈا جیا لتا کے انتقال پر تعزیت اور ان کے افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔

گورنر ہماچل پردیش بنڈارو دتاتریہ اور سابق وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر نے فون کے ذریعہ سابق رکن پارلیمان چیوڑلہ کونڈا وشویشورریڈی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جبکہ فلم اداکار چرنجیوی اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے سابق رکن پارلیمان چیوڑلہ کونڈا وشویشورریڈی کے مکان پہنچ کر ان کی والدہ کی نعش پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور سابق رکن پارلیمان سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر نونامزد صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ورکن پارلیمان ملکاجگیری ریونت ریڈی نے سابق رکن پارلیمان کونڈا وشویشورریڈی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایم ایل سی متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی نے آج سابق رکن پارلیمان چیوڑلہ کونڈا وشویشورریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کی نعش پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور سابق رکن پارلیمان سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔

کانگریسی رکن اسمبلی حلقہ ملگ داناسری انوسویا (عرف سیتا اکا) نے بھی سابق رکن پارلیمان چیوڑلہ کونڈا وشویشورریڈی کے مکان پہنچ کر ان کی والدہ کی نعش پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور سابق رکن پارلیمان سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے