تانڈور میں کوویڈ سےصحتیاب ہونے والے شخص کی بلیک فنگس سے موت

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

تانڈور میں کوویڈ سےصحتیاب ہونے والے شخص کی بلیک فنگس سے موت

وقارآباد/تانڈور:23۔مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)

تانڈور منڈل میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے ایک شخص کی بلیک فنگس سے موت کے بعد یہاں عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

تانڈور منڈل کے موضع ایلمکنہ میں پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات کے بموجب موضع کے ساکن وینکٹ ریڈی 46سالہ جو کہ چائلڈ ہیلپ لائن 1098 کے نمائندہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتے تھے اس ماہ کے اوائل میں کوروناوائرس سے متاثر ہوگئے جس کے بعد تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال اور خانگی ہسپتال میں علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے۔

بعد ازاں ایک آنکھ میں انفیکشن کے باعث وینکٹ ریڈی دوبارہ بیمار ہوگئے اور ایک مقامی خانگی ہسپتال سے رجوع ہوئے تو انہیں بتایا گیا کہ وہ بلیک فنگس سے متاثر ہوئے ہیں اور اسکے لیے مناسب علاج کروانے کی ڈاکٹرس نے انہیں صلاح دی۔

جسکے بعد وینکٹ ریڈی محبوب نگر اور حیدرآباد کے خانگی ہسپتالوں میں اپنا علاج کروایا اسی دوران ان کی صحت بگڑجانے کے بعد انہیں گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئے۔تانڈور میں بلیک فنگس کے موت کا پہلا واقعہ ہے!

اسی دوران وینکٹ ریڈی کے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد ان کی بیوی بھی کورونا وائرس سے متاثڑ ہوگئیں اور وہ اپنے مکان میں آئسولیشن میں ہیں ۔موضع ایلمکنہ کے لوگوں نے بتایا کہ وینکٹ ریڈی نے اپنا کورونا علاج کروانے کیلئے مختلف ذرائع سے دس لاکھ روپئے کا قرض لیا تھا انہیں دو لڑکیاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے