مشن بھاگیرتا میں رُکاوٹ،تانڈور کے عوام کو کاگناندی سے پانی کی سربراہی کیلئے انتظامات
صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈہ سواپنا پریمل کاصحافتی بیان
وقارآباد/تانڈور:23۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
صدرنشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈہ سواپنا پریمل نے اپنےصحافتی بیان میں کہا ہے کہ تانڈور کے عوام کو کاگناندی سے نلوں کے ذریعہ پانی سربراہ کیے جانے کیلئے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ ضلع محبوب نگر کے کلواکورتی لفٹ ایریگیشن میں مرمتی کاموں کے باعث 24 مئی سے مشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت چند دنوں تک پانی کی سربراہی دوبارہ بند کی جارہی ہے۔
جس کے پیش نظر تانڈور کے عوام اور تمام بلدی حلقہ جات میں عوام کو پانی کی قلت سے ہونے والی مشکلات کو ختم کرنے کی غرض سے اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت پر اب دوبارہ کاگنا ندی سے ہی پانی کی سربراہی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈہ سواپنا پریمل نے بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام کاموں کو فوری مکمل کرلیا جائے۔
یاد رہے کہ مشن بھاگیرتا اسکیم کے آغاز سے قبل برسوں سے تانڈور کے عوام کیلئے کاگناندی سے ہی پانی سربراہ کیا جاتا تھا۔