ایلن مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خرید لیا

ایلن مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خرید لیا

نئی دہلی:26۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

دنیا کی امیرترین شخصیت "ایلن مسک Elon Musk” بالآخر مشہور مائیکرو بلاگر سائٹ ٹوئٹر کے مالک بن گئے۔ارب پتی ایلن مسک نے 14 اپریل کو ٹوئٹر کی خریدی کے لیے اپنی جانب سے 44 ارب ڈالر کی بولی کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنی ‘بہترین اور آخری پیشکش قرار دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایلن مسک کے درمیان گزشتہ روز معاہدہ ہوا اور ایلن مسک کی اس پیشکش کو قبول کرلیا گیا ہے۔اور 4،400 کروڑ امریکن ڈالر میں یہ معاہدہ طئے ہوا ہے۔

 

اس سودے کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں دنیا کے سب سے بڑے سودوں میں سے ایک سودا مانا جارہا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔اس معاہدے کے تحت ایلن مسک تقریباً 44 بلین ڈالر میں سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر حاصل کرلیں گے جس کےفی شیئر (حصص) کی قیمت 54.20 ڈالر ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق اس خبر کے عام ہوتے ہی ٹوئٹر کے شیئرس میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا Tesla کے 50 سالہ سربراہ ایلن مسک امیزون Amazon کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے امیر شخص بن گئے تھے۔اس وقت ’ٹیسلا‘ اور’اسپیس ایکس” کے مالک ایلن مسک کی دولت کی مجموعی مالیت 185 ارب ڈالر کو عبور کر چکی تھی۔

ایلن مسک جن کے خود ٹوئٹر پر 84.5 ملین فالوورس ہیں نے 9 گھنٹے قبل ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”اظہار خیال کی آزادی ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے،اور ٹوئٹر ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے۔میں نئی خصوصیات کے ساتھ پروڈکٹ کو بڑھاکر،اعتماد بڑھانے کے لیے معنی،وضاحت اور تعریف اور مثالوں کو پیش کرنے کے لیے آزاد ذریعہ فراہم ہو،غیر ضروری اسپیم بوٹس کو شکست دے کر،اور تمام انسانوں کی تصدیق کے بعد ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر بنانا چاہتا ہوں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر میں زبردست صلاحیت موجود ہے،میں اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کمپنی اور صارفین کی کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں،”

ارب پتی ایلن مسک کی جانب سے ان کی جانب سے لگائی گئی بولی کے بعد جب ایلن مسک نے اعلان کیا کہ انہوں نے فنڈنگ حاصل کر لی ہے،بورڈ نے ٹیسلا کمپنی کے شریک بانی ایلن مسک کے ساتھ بات چیت کی۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق جمعہ کے روز ایلن مسک نے اپنی تجویز کی خوبیوں کو سراہنے کے لیے کمپنی کے کئی شیئر ہولڈرز سے نجی طور پر ملاقات کی اور اپنے اس معاملہ کو آگے بڑھانے کے لیے ان سے ویڈیو کالز بھی کیں۔

ارب پتی شخصیت ایلن مسک نے 13 گھنٹے قبل کیے گئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا کہ”مجھے امید ہے کہ میرے بدترین ناقدین بھی ٹوئٹر پر رہیں،کیونکہ آزادی اظہار خیال کا یہی مطلب ہے۔”

 

یہ بھی واضح رہے کہ 23 اپریل کو ایلن مسک نے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے بارے میں ایک ٹوئٹ کیا تھا جسے ناگوار قرار دیا جارہا ہے۔ایلن مسک نے اس ٹوئٹ میں بل گیٹس کی تصویر کے ساتھ ایک کارٹون جوڑتے ہوئے لکھا تھا کہ”اگر آپ کو تیزی سے ہڈی کھونے کی ضرورت ہے”۔ان کے اس ٹوئٹ کو اس ٹویٹ پر 1.2 ملین سے زیادہ لائکس ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ایلن مسک نے 24 اپریل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”مذاق میں کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی کارروائی کی حمایت کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے ٹیسلا کو مختصر کرنے پر گیٹس کا مذاق اڑانے سے۔”

Twitter #Elonmusk #44BillionDollars#