حکومت نیپال نے عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی تعطیلات منسوخ کردیں

بین الاقوامی خبریں

حکومت نیپال نے عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی تعطیلات منسوخ کردیں

نیپال:4۔اپریل (انوار الحق قاسمی کی رپورٹ)

حکومت نیپال کی جانب سے مسلمانوں کی دوبڑی عیدین عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی تعطیلات کو منسوخ کردئیے جانے کیخلاف نیپالی مسلمانوں میں بےچینی کی لہر دؤڑہوگئی ہے۔حکومت نیپال کے اس فیصلہ سے نہ صرف نیپال بلکہ دنیاکے دیگر ممالک کے مسلمانوں میں بھی حیرت اور بے چینی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

حکومت کے اس فیصلہ کے بعد نیپالی مسلمانوں میں یہ احساس پیدا ہونے لگا ہے کہ نیپال کی حکومت اُس ملک میں مسلمانوں کےوجود کوتسلیم نہیں کرتی جب کہ نیپال میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رہتی اور بستی ہے جو وہاں کی حکومت اور قوانین کے علاوہ دیگر مذاہب کابھی مکمل احترام بھی کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون بھی دراز کرتی ہے۔

اس کے باؤجود حکومت نیپال مسلمانوں کی دو سب سے بڑی عیدین کی تعطیلات کو منسوخ کرتے ہوئے مسلمانوں کیساتھ سوتیلانہ رویہ کا اظہار کررہی ہے اور نیپال جیسی سیکولر حکومت کا یہ فیصلہ افسوسناک ہے۔

حکومت نیپال کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے پرنظر ثانی کےذریعہ عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی تعطیلات کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعیتہ علماء ضلع روتہٹ، نیپال کے علماء کرام اور مسلم ذمہ داران کے ایک نمائندہ وفد نے آج 4 اپریل،بروز اتوار”دفتر ضلع انتظامیہ” گئور پہنچ کر ایک یادداشت حوالے کی۔
علماء کرام اور مسلم ذمہ داران کے اس وفد میں مولانا محمد شوکت علی قاسمی مدنی صدرجمعیتہ علماء روتہٹ، مولانا محمد قاری حنیف عالم قاسمی مدنی، سکریٹری جمعیتہ علماء نیپال،مرکزی اراکین جمعیتہ علماء نیپال مولانا محمد عزرائیل مظاہری ، مولانا محمد معین الدین قاسمی،مولانا محمد اسعد اللہ مظاہری ،پروفیسر مقصود ،عبدالجبار ا نجینئر مٹھیا خازن جمعیتہ علماء نیپال، مولانا محمد درخشید انور،قاری شہاب الدین عرفانی،مولانا جواد ،مولانا صابر ، مولانا رحمت علی صحافی،مولانا امجد قاسمی بسرام پور،مفتی ذکاء اللہ مظاہری ،قاری نورالعین اور بھی دیگر شریک تھے۔

نیپال کے ان علماء کرام اور نیپالی مسلمانوں کو امید ہے کہ حکومت نیپال اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کے ذریعہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات کو بحال کرتے ہوئے نیپالی مسلمانوں کو انصاف فراہم کرے گی اور ساتھ ہی نیپالی مسلمانوں میں پھیلی تشویش اور بے چینی کو دور کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے