وقارآباد کے سرکاری اسپتال میں وزیرتعلیم سبیتا ریڈی نے” تلنگانہ ڈائیگناسٹک سنٹر” کا افتتاح انجام دیا

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآباد کےسرکاری اسپتال میں وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے”تلنگانہ ڈائیگناسٹک سنٹر” کا افتتاح انجام دیا

صدرنشین ضلع پریشد،ارکان اسمبلی اور ضلع کلکٹر کی شرکت،بشمول کوویڈ 57 امراض کی مفت ہوگی تشخیص 

وقارآباد/تانڈور:9۔جون (سحر نیوزڈاٹ کام)

ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندراریڈی نے آج وقارآباد کے سرکاری اسپتال میں قائم ” تلنگانہ ڈائیگناسٹک سنٹر "کا افتتاح انجام دیا۔

اس موقع پر صدر نشین ضلع پریشد وقارآباد پی۔سنیتا مہندرریڈی، چیوڑلہ ، وقارآباد، تانڈور، کوڑنگل اور پرگی کے ارکان اسمبلی کالے یادیا،ڈاکٹر ایم۔آنند، پائلٹ روہت ریڈی، پی۔نریندرریڈی اور مہیش ریڈی کے علاوہ کلکٹر ضلع وقارآباد پوسومی باسو،صدر ٹی ایس ای ڈبلیو آئی ڈی سی ناگیندرگوڑ،صدرنشین بلدیہ وقارآباد منجولہ رمیش کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

افتتاح کے بعد وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی نے اس ڈائیگناسٹک سنٹر کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور وقارآباد میں اس سنٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ کے سی آر سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈائیگناسٹک سنٹر کے قیام سے ضلع کے عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔

جہاں مفت میں جملہ 57؍مختلف امراض کی تشخیص کی جائے گی جس میں کوروناوائرس کی تشخیص کیساتھ ساتھ دل کے امراض،جگر اور گردوں کے امراض کی تشخیص،تھائیرائڈ، خون اور پیشاب کا معائنہ ، ایکسرے، بائیو کیمسٹری اور پیتھالوجی سے متعلق مختلف تشخیص بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے سی آر کی ہدایت پر ریاست کے اضلاع عادل آباد،وقارآباد،نظام آباد،میدک، محبوب نگر، جگتیال،سدی پیٹ،سنگاریڈی،میدک، جنگاوں،محبوب آباد، کھمم، ملگ، نرمل، نلگنڈہ، بھدرادری کوتہ گوڑم،کریم نگر،آصف آباد اور گدوال کے سرکاری اسپتالوں میں ڈائیگناسٹک سنٹرس قائم کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے