آندھرا پردیش کے امراوتی میں زلزلہ کے جھٹکے ،زمین سے آوازوں کی بھی اطلاع
وجئے واڑہ /حیدرآباد ۔27۔فروری(سحر نیوزڈاٹ کام)
آج صبح ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں ساڑھے پانچ بجے اور 6بجے کے درمیان پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی راجدھانی امراوتی کے اطراف زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان جھٹکوں سے مکانات کے دروازے ، کھڑکیاں اور گھریلو سامان ہلنے لگے۔
جسکے فوری بعد خوفزدہ عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تولور ،اننتارام، نیکلو ، کرلا پوڑی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے زائد از دس سیکنڈ تک محسوس کیے جانے کی اطلاع ہے۔
جبکہ تاڑی کونڈہ کے مقام پر زمین سے آوازیں آنے کی بھی عوام نے اطلاع دی ہے۔!
اس زلزلہ سے کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں سرکاری طورپر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ آیا یہ زلزلہ کا جھٹکا ہی تھا یا اطراف میں بلاسٹنگ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ، تاہم عوام کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ کے جھٹکے ہی تھے۔
Video Courtesy : hmtv