بہار آنے سے پہلے خزاں چلی آئی !
ولیمہ سے قبل تالاب میں غرق ہونے سے دو دِن کے دُلہے کی افسوسناک موت
تانڈور/دؤلت آباد۔(سحرنیوز ڈاٹ کام)
تانڈور ڈویثرن کے دؤلت آباد منڈل میں موجود اللہ پور میں آج شام پیش آنیوا لے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ میں ایک ایسے نوجوان کی تالاب میں غرقابی سے موت واقع ہوگئی جس کی دو دن قبل ہی شادی ہوئی تھی اور کل 14 مارچ کو اس جوڑے کی ولیمہ تقریب منعقد تھی۔

شادی کے مکان میں جہاں دو دن قبل ہی شہنائیاں بجی تھیں اور دُلہن کے ہاتھوں کے ہاتھوں میں رچی حنا کا رنگ بھی پھیکا نہیں پڑا تھا کہ اس طرح نوشہ محمد یٰسین کی اچانک موت سے غم اور ماتم کی فضاء چھاگئی ہے۔اس افسوسناک اطلاع کے بعد سحر موضع اللہ پور میں بھی غم اور افسوس کی لہر دؤڑگئی ہے۔
اس انتہائی کربناک واقعہ کی تفصیلات متوفی کے افراد خاندان اور پولیس کے بوجب سحر موضع اللہ پور کے ساکن محمد یٰسین 22؍سالہ کی شادی دو دن قبل فلک نماء، حیدرآباد کی ساکن لڑکی سے فلک نماء میں انجام پائی تھی۔اور کل 14 مارچ بروز اتوار اس جوڑے کا ولیمہ ہونا تھا۔

اسی دؤران آج شام نوشہ محمد یٰسین ، محمد سمیر 10؍ سالہ اور دیگر افراد خاندان کیساتھ تفریح کی غرض سے موضع کے تالاب پہنچے تھے جہاں پانی کی گہرائی زیادہ ہونے اور ان دونوں کی تیراکی سے عدم واقفیت کے باعث محمد یٰسین اور محمد سمیر غرقاب ہورہے تھے کہ افراد خاندان کی چیخ و پکار پر وہاں موجود لوگوں نے کسی طرح سحر ان دونوں کو پانی میں مکمل طور پر غرقاب ہونے سے بچالیا۔
ایک اور اطلاع میں بتایا جارہا ہے کہ نوشہ محمد یٰسین تیراکی سے ناواقف اپنے رشتہ دار محمد سمیر کو غرقاب سے سے بچانے کی کوشش میں اپنی جان گنوابیٹھے۔!!
تالاب میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کا ویڈیو۔
اس واقعہ کی اطلاع پر فوری پولیس اور ایمبولنس تالاب پر پہنچ گئے محمد یٰسین اور سمیر کو سحر پولیس کی گاڑی اور ایمبولنس میں لیکر کوڑنگل کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے بعد معائنہ نوشہ محمد یٰسین کو مردہ قرار دیا۔

جبکہ سمیر کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد حیدرآباد کے نیلوفر ہسپتال روانہ کردیا گیا۔اس سلسلہ میں دؤلت آباد پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔
