واٹس ایپ پر آنے والی ـ” ڈی۔مارٹ کی 20؍ویں سالگرہ پر مفت تحفہ ” والی لنک ہرگز کلک نہ کریں
نئی دہلی؍حیدرآباد: 22۔اگست
(سحرنیوزڈاٹ کام)
واٹس ایپ پر گزشتہ چند دنوں سے لنک پرمشتمل ایک میسیج وائرل ہوا ہے کئی افراد کی جانب سے یہ میسیج واٹس ایپ کے کئی گروپس کے ساتھ ساتھ اپنے دوست احباب کو بھی روانہ کیا جارہا ہے۔
یا پھر یہ میسیج روانہ کنندہ کی جانب سے کلک کرنے کے بعد ان کے موبائل میں موجود تمام واٹس ایپ گروپس اور استعمال کنندوں کے پاس آٹومیٹک پہنچ رہا ہے کیونکہ اس پر Forwarded نظرنہیں آرہا ہے۔
اور یہ لنک DMart 20th Anniversary,Free Gift For Everyone پرمشتمل ہے اور اس کے ساتھ ایک لنک بھی موجود ہے۔
مفت کے لالچ میں ایسے کسی بھی لنک کو ہرگز کلک نہ کریں دراصل یہ ہائیکرس ہوتے ہیں اور اس سے ان وہاٹس ایپ یوزرس کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے جو اپنے موبائل فونس کے ذریعہ گوگل پے، فون پے یا پھر پے ٹی ایم کے ذریعہ رقمی لین دین کرتے ہیں یا اپنے موبائل فون کے ذریعہ نیٹ بینکنگ کرتے ہیں۔
ساتھ ہی آپ کے موبائل کا سارا مواد،فیملی فوٹوز، ویڈیوز کے علاوہ دیگر پاس ورڈس کا سرقہ بھی ممکن ہے۔
اس سلسلہ میں ” Economic Offences Wing Cyberabad ” نے بھی ٹوئٹر پر انتباہ دیا ہے کہ ڈی۔مارٹ کی اس لنک کو ہرگز کلک نہ کریں۔
బీ అలర్ట్.. ఈ లింక్ ఓపెన్ చేయవద్దు.#DMart pic.twitter.com/x9XmqHzWqO
— Economic Offences Wing Cyberabad (@EOWCyberabad) August 21, 2021
سائبر پلانیٹ نے سائبر ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ ڈی۔ مارٹ کا یہ لنک بھی ہائیکرس کی جانب سے وائرل کیا ہوا ہے جو اس لنک کے ذریعہ آپ کے موبائل فون یا کمپیوٹرس تک رسائی چاہتے ہیں جہاں سے یہ آپ کے موبائل میں موجود گوگل پے،فون پے ، پے ٹی ایم سے رقم اڑانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کے موبائل میں موجود پاس ورڈس ، آپ کا تمام ڈاٹا اور دیگر ذاتی مواد ہائیک کرلیتے ہیں۔
ڈی۔مارٹ انتظامیہ نے بھی واٹس ایپ صارفین کو پیغام دیا ہے کہ ان کی جانب سے ایسا کوئی مفت آفر نہیں دیا گیا ہے اور یہ کام ہائیکرس کا ہے اس لیے ڈی۔مارٹ کے نام سے آنے والی ایسی کسی بھی لنک کو کلک نہ کریں اور نہ ہی فارورڈ کریں۔
یاد رہے کہ یہ اسکام ماہ فروری میں بھی بڑے پیمانے پر واٹس ایپ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ڈی۔ مارٹ کی سالگرہ 15 مئی کو ہے۔جس کی بنیاد رادھا کرشنن دمانی نے 2002ء میں تروپتی ،آندھراپردیش میں ڈالی تھی اور اس کا ہیڈ کوارٹر پووائی ،ممبئی میں ہے۔
سائبر نیٹ کے مطابق جونہی آپ اس ڈی۔مارٹ کی لنک کو اوپن کریں گے وہاں ٹائمر فکس ہوتا ہے اور آپ سے کہا جاتا ہے کہ فوری گفٹ باکس کو کھولیں جس میں آپ کے لیے تحفہ رکھا ہوا ہے جس میں بشمول آئی فون اور کمپیوٹر کے 500 رقمی انعامات بھی رکھے ہوئے ہیں۔
اور اس طرح اس باکس کو تین مرتبہ کھولنے کے لیے کہا جاتا ہے۔اور اس سروے کو پورا کرنے اور مفت تحفہ کو حاصل کرنے کے لیے جب کوئی بتائی جارہیں ہدایات پر عمل کرتا ہے تو پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ نے تحفہ جیت لیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اب اپنا نام ، اپنا پے ٹی ایم نمبر،ای۔میل اور دیگر تفصیلات لکھ دیں۔
ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی جاتی ہے کہ اس لنک کو واٹس ایپ گروپس اور اپنے دوست احباب کو روانہ کریں۔ان تمام مراحل کو طئے کرنے کے بعد آپ کو مبارکباد دی جاتی ہے کہ آپ نے مفت میں تحفہ جیت لیا ہے۔اس کے بعد نہ آپ کو کوئی تحفہ بھیجا جاتا ہے نہ کوئی رقم مگر ہاں اگر آپ پے ٹی ایم ، فون پے اور گوگل پے کو استعمال کرتے ہیں تو خطرہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے رقم ضرور اڑالی جائے گی!
سائبر پلانیٹ کے مطابق اس لنک کے ذریعہ ہائیکرس آپ کے موبائل فون اور کمپیوٹر میں مال ویر یا وائرس خود کار طریقہ سے انسٹال کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس زمانے میں یونہی کسی لنک کوکلک کردینے سے یا پھر پانچ گروپس میں فارورڈ کردینے سے مفت میں کوئی بھی کچھ نہیں دیتا یہ صرف ہائیکرس کے ذریعہ پھنسانے کا طریقہ ہوتا ہے یا پھر آپ کے موبائل فون میں وائرس داخل کردیا جاتا ہے۔
جن واٹس ایپ صارفین کے موبائل فون سے اس قسم کے لنکس آٹو میٹک فارورڈ ہورہے ہیں وہ اپنے موبائل فون میں چیک کرلیں کہ کیا کوئی ایپ انسٹال ہوا ہے؟ جو اپنی شناخت (لوگو) کے بجائے صرف نام دکھائے گا۔
ایسے ایپ کو فوری ان انسٹال کردیں،اپنے موبائل میں موجود گوگل کروم یا دیگر براؤزرس جو آپ استعمال کرتے ہیں میں جاکر فوری طورپر Histroy کو مکمل Clear کردیں۔
یا پھر اپنے وہاٹس ایپ کو بیاک اپ لیکر ان انسٹال کرتے ہوئے دوبارہ انسٹال کرلیں۔اس کے فوری بعد اپنے موبائل میں موجود تمام رقمی لین دین والے ایپس،سوشیل میڈیا ویب سائٹ ایپس کے پاس ورڈ تبدیل کردیں۔