اکو بھائی کی ایک آواز پر کوؤں سے آسمان بھرجاتا ہے، پرندوں کی محبت اور ان کا درد

آواز دے کے ہمیں تم بلاؤ !!

اکو بھائی کی ایک آواز پر کوؤں سے آسمان بھر جاتا ہے
پرندوں کی محبت، مذہبی جنونیوں اور مفاد پرستوں کے لیے پیغام

حیدرآباد: 01۔مارچ
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

زمانے کی ترقی کےساتھ افسوسناک طور پر انسانی رشتوں اور دوستانہ تعلقات میں کھٹاس،تناؤ،مفاد پرستی پیدا ہونےلگی ہے۔اور ساتھ ہی انا،تکبر اور غرور کے پہلو نے کئی پائیدار اور قریبی رشتوں کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا شروع کردیا ہے۔! امکان تھا کہ کوویڈ وباء کے خوفناک حالات کا سامنا کرنے والے حضرت انسان کے ان معاملات میں سدھار پیدا ہوگا۔لوگ نفرتیں اور کدورتیں بھلاکر ایک دوسرے سے وریب ہوں گے،

انسان انسان سے محبت کرے گا،مذہبی جنونیت اور فرقہ پرستی کے زہر کو خود کے اندر سے خارج کردے گا،قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ رشتے اور دوستی مضبوط ہوجائیں گے۔!! لیکن افسوس کہ زیادہ تر انسان نہ مذہبی منافرت سے باز آئے،رشتے بھی مال و دؤلت کی حرص و ہوس اور مفاد پرستی سے باز نہیں آئے اور نہ کسی واقعہ سے انسانوں نے کوئی سبق ہی حاصل کیا۔!!

گذشتہ دنوں ہم نے ویڈیوز کے ساتھ ریاست اتر پردیش کے ضلع امیٹھی کی ایک رپورٹ پیش کی تھی کہ کیسے منڈکا گاؤں میں ایک پرندہ سارس گذشتہ ایک سال سےمحمد عارف کے مکان میں ان کے افراد خاندان کے ساتھ گھل مل کر ایک خاندان کے فرد کی طرح رہ رہا ہے۔گاؤں اور اطراف و اکناف کے مقامات پر اس سارس اور عارف کی جوڑی مشہورفلم شعلے کے دو کیرکٹر ویرو اورجئے کے نام سےجانی جاتی ہے۔

اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔یہ ایک انسان کے درد اور پرندہ کے تئیں محمد عارف کی انسانیت کا ثبوت تھا اور سارس کا ان کےساتھ رہنا یہ اس احسان کا بدلہ ہے کہ سارس ایک پرندہ ہوکر بھی اپنے اصل ٹھکانوں سمندروں، ندیوں اور جھیلوں کے بجائے اپنے محسن محمدعارف کے ساتھ ان کے مکان میں رہنا پسند کیا۔

اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا ہے۔!

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گراؤنڈ میں چند نوجوان” اکو بھائی ” نامی شخص کے ساتھ جمع ہیں۔اور بار بار ان کا نام بھی اکو بھائی کے طور پر ہی پکار رہے ہیں۔وہاں موجود نوجوانوں کی خواہش پر اکو بھائی ممکری کے انداز میں ہوبہو کوے کی آواز نکالتے ہیں۔

جونہی اکو بھائی کوے کی آواز نکالناشروع کرتے ہیں پتہ نہیں کہاں کہاں سے کائیں کائیں کی آوازوں کےساتھ کوؤں کا جھنڈ وہاں پہنچ جاتا ہے، کوؤں کی اتنی بڑی تعداد آجاتی ہے کہ نیلے آسمان پر ہر طرف کوے ہی نظر آنے لگتے ہیں۔

https://twitter.com/satyaagrahindia/status/1630810459183144960

اس وائرل شدہ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اکو بھائی کی اس صلاحیت،ممکری اور ان کی آواز پر کوؤں کے فوری پہنچنےکی سراہنا کررہے ہیں۔ اور انٹرنیٹ پر اب انہیں اسپائڈر میان SpiderMan#،بیاٹ میان BatMan# کی طرح انڈین کرو میان Indian Crow Man# لکھا جانے لگا ہے۔

انسٹاگرام پر اس واقعہ کے ویڈیو اور فوٹوز کومختلف ہینڈلز سے پوسٹ کیاگیاہے۔جسے اب تک لاکھوں صارفین نے دیکھا اور لائیک کرتے ہوئے ان پرمختلف دلچسپ کمنٹ بھی کیے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ
"اسے کہتے ہیں اتحاد،ہم انسانوں کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے۔
تمام کوؤں کے اچانک آنے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں لگا کہ کوئی کوا خطرے میں ہے اور مدد مانگ رہا ہے”۔
ویسے بھی اس آدمی نے اچھی نقل کی ہے۔
وہیں ٹوئٹر پر یہ ویڈیو وائرل ہوا ہے کہ "یہ کوئی اسپائڈر میان،یا بیاٹ میان نہیں ہے
بلکہ یہ ایک کرو میان ہے۔جو جب چاہے آواز لگاکر کوؤں کو بلاسکتا ہے”۔

یاد رہے کہ ایک کوے کی جانب سے کائیں کائیں کی مختلف آوازوں کو پہچان کر کوؤں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ جاتی ہے۔اور مصیبت کا شکار کوے کے اطراف منڈلاتے ہوئے شور مچاتی ہے۔یا یہ کوے اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جبکہ اب انسان کسی بھی قتل،عبادت گاہوں کی بے حرمتی،ایک مخصوص طبقہ کے ساتھ طلم و زیادتی،قتل،نسل کشی کی دھمکیوں، اہانت آمیز بیانات اور نعرہ بازی، حادثات اور لڑائی جھگڑے کے باقاعدہ ویڈیو بناکر ان کوسوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے ہیجان پیدا کرتے ہیں۔اور یہ آج کا افسوسناک برہنہ سچ ہے۔!!

اتر پردیش کے محمد عارف اور سارس کی دوستی، ویڈیو اور تفصیلات اس لنک پر "

اتر پردیش کے امیٹھی میں عارف اور سارس پرندہ کی عجیب دوستی، عوام حیران، ویڈیو وائرل

indiancrowman #akkubhai #bhopal#
madhyapradesh #viralvideo #Kawwey#
crows #amazingvideo #trending#