سچن ٹینڈولکر کوروناوائرس سے متاثر

قومی خبریں

سچن ٹینڈولکرکوروناوائرس سے متاثر

ممبئی :27 ۔مارچ (سحر نیوز ڈیسک)
انڈین کرکٹر ،سابق کپتان ٹیم انڈیا سچن ٹینڈولکر بھی آج کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
ماسٹر بلاسٹر سچن ٹینڈولکرنے سوشیل میڈیا کی مشہور سائٹ ٹوئٹر پرآج 27 مارچ کو ایک مکتوب ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ان کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹرس کی صلاح پر خود کو اپنی رہائش گاہ میں قورنطین کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سچن ٹینڈولکر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں خود کی جانب سے کورونا کا ٹسٹ کروایا تھا جس کی مثبت رپورٹ آئی ہے اس کے بعداحتیاطی اقدامات کررہاہوں کہ جلد ہی کورونا سے نجات حاصل ہو۔

 

ساتھ ہی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹینڈولکر نے لکھا ہے کہ ان کی ساری فیملی کا بھی کورونا ٹسٹ کروائے تو سب کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔
سچن ٹینڈولکر نے تمام ماہرین طب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ تین دن قبل مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہاں یہ تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ سچن ٹینڈولکر حال ہی میں رائے پور میں منعقدہ انڈیا لیجنڈس اور سری لنکا لجنڈس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کپتانی کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریزکے فائنل میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

یہ سیریز روڈ سیفٹی کے متلعق عوامی شعور بیداری کیلئے کھیلی گئی تھی جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں برین لارا ، ویریندر سہواگ ، یوراج سنگھ ، سنت جئے سوریہ ، کیوین پیٹرسن ، تلک رتنے دلشان ، جونٹی رہوڈس اور دیگر نے حصہ لیا تھا۔

سچن ٹینڈولکر دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی مانے جاتے ہیں جنہوں نے 463 ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے 44.83 کی اؤسط سے جملہ 18,426 رن بنائے ہیں۔جبکہ انہوں نے 200 ٹسٹ میچ میں 53.79 کی اؤسط سے جملہ 15,921 رن بنائے ہیں۔
سچن ٹینڈولکر دنیا کے ایسے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 200 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اور 100 بین الاقوامی سنچریاں اپنے نام کرچکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے