کوویڈ کی دوسری لہر کے دؤران وقارآباد ضلع میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری، آج مزید 47 افرادمتاثر

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

کوویڈ کی دوسری لہر کے دؤران وقارآباد ضلع میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری،آج مزید 47 افرادمتاثر

جملہ کوویڈ متاثرین کی تعداد 3,977 ہوگئی،3,589صحتیاب،جملہ 62 کی موت، 15؍دنوں میں 352 افراد متاثر

وقارآباد۔31۔مارچ (سحرنیوز ڈاٹ کام)

ضلع وقارآباد میں کوویڈ کی دوسری لہر کے دؤران متاثرین کی تعدادمیں اضافہ کاسلسلہ جاری ہے آج ایک ہی دن ضلع کے مختلف مقامات کے 47افراد کی کوویڈ رپورٹ مثبت آئی ہے۔جس سے ضلع انتظامیہ ، پولیس اور عوام میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔

16؍مارچ سے آج 31 مارچ تک 15 یوم میں ضلع وقارآباد کے چار اسمبلی حلقہ جات وقارآباد،تانڈور،پرگی اور کوڑنگل میں جملہ 352؍افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

آج کوویڈسے متاثر ہونے والے 47 افراد میں سے15 کاتعلق وقارآبادسے ہے جبکہ تانڈور میں 9 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح پرگی میں 6 ،مرپلی میں چار،بشیر آباد اور پوڈور میں تین ، تین ،کوڑنگل میں دو ،کلک چیرلہ، دوما ،یالال ، بھمرس پیٹ اورکوٹ پلی میں ایک ، ایک شخص کوویڈسے متاثر ہوا ہے۔

جبکہ کل 30 مارچ کو ضلع وقارآباد میں 36 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے 16 متاثرین کا تعلق وقارآباد سے ،پانچ کا تعلق پرگی سے ، تانڈور ،مومن پیٹ ، کلک چیرلہ اور پدیمول سے دو ، دو کا تعلق تھا وہیں نواب پیٹ ، پوڈور، مرپلی ، کوڑنگل ، بھمرس پیٹ ، دؤلت آباد اور کوٹ پلی میں ایک ، ایک شخص کوویڈ سے متاثر ہوا تھا۔

محکمہ صحت و طبابت ضلع وقارآباد کی جانب سے آج31؍مارچ کو جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں کوویڈوباء کے آغاز سے آج تک ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ جات وقارآباد، تانڈور، کوڑنگل اور پرگی کے ٹاؤنس اور 18؍منڈلات میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرادکی جملہ تعداد 3,977 ہو گئی ہے جن میں سے 3,589 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اور آج تک ضلع کے مختلف مقامات میں 62؍ کورونا وائرس متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ضلع وقارآباد میں آج تک جملہ 1,40,333 افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے حاصل کیے گئے تھے ان میں وہ 969 افراد بھی شامل ہیں جن کے نمونے آج حاصل کیے گئے ہیں ان میں سے 1,35,218 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے ان میں 922 وہ افراد بھی شامل ہیں جن کی منفی رپورٹ آج آئی ہے۔

اس میڈیکل بلیٹن کے مطابق 14 ایکٹیو کورونا وائرس متاثرین کیساتھ 312 کورونا وائرس متاثرین کوہوم قورنطین کیاگیا ہے ان میں وہ 46 متاثرین بھی شامل ہیں جن کی منفی مثبت رپورٹ آج آئی ہے۔

ضلع میں دوبارہ کوویڈ معاملات میں اضافہ کے باعث انتظامیہ اورعوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ضرورت شدید ہے کہ عوام کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے تمامتر احتیاطی اقدامات کو خود پر لازم کرلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے