تانڈور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،آج ایک ہی دن میں92ہزار کے جرمانے، 30موٹرسیکلیں اور چار کاریں ضبط

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

تانڈور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،آج ایک ہی دن میں92 ہزارروپئے کے جرمانے

30 موٹرسیکلیں اور چار کاریں ضبط،16کیس درج،عوام سے لاک ڈاؤن پرعمل کرنے سرکل انسپکٹر کی اپیل

وقارآباد/تانڈور:(سحرنیوزڈاٹ کام)

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندرریڈی نے میڈیا کو بتایاہے کہ ریاستی وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ اور ریاستی ڈی جی پی ایم۔مہندرریڈی کی جانب سے لاک ڈاؤن پر مزیدسختی کیساتھ عمل آوری کے احکام کے بعد آج 22مئی،بروز ہفتہ کو تانڈور میں لاک ڈاؤن اور کوویڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے والے 130سے زائد موٹرسیکل سواروں اور ماسک نہ پہننے والوں پر 92,000 روپئے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

جبکہ 30 موٹرسیکلیں اور چار کاریں ضبط کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دؤران دُکان کھلی رکھنے پر ایک دُکان مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ ماسک نہ پہننے والے 15 افراد پر کیس درج کیے گئے ہیں۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندرریڈی نے میڈیکل ہال مالکین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا لنچ بھی اپنے ساتھ رکھیں اور رات کو ہی اپنے مکانات روانہ ہوں کیونکہ انہیں دئیے گئے پاس کا غلط استعمال ہورہا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے دفاتر جانے والوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ دس بجے دن سے قبل اپنے اپنے دفاتر پہنچ جائیں اور وہ بھی اپنا لنچ ساتھ لے جائیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دؤران دوپہر کے وقت انہیں لنچ کیلئے اپنے مکانات جانا نہ پڑے اور کہا کہ ان کی گاڑیاں بھی بلاء ضرورت گھومنے پر ضبط کی جائیں گی۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندرریڈی نےعوام کو انتباہ دیا ہے کہ دس بجے دن کے بعد لاک ڈاؤن کے دؤران بلاء ضرورت سڑکوں، کالونیوں اور محلہ جات میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں اور لاک ڈاؤن میں چار گھنٹوں کے وقفہ کے دؤران کوویڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے والوں،ماسک نہ پہننے والوں اور سماجی فاصلہ قائم نہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان سے جرمانے وصول کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ گاڑیاں لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد ہی حوالے کی جائیں گی۔

اس سلسلہ میں سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندرریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے سختی کیساتھ نفاذ کیلئے پولیس کیساتھ بہتر تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کی بڑھتی وباء پر قابو پایا جاسکے۔

دوسری جانب یہاں عوام میں ایسی شکایات عام ہیں کہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دؤران ایمرجنسی حالات میں باہر نکلنے والوں اور چند میڈیکل لیابس مالکین کے علاوہ ہسپتالوں کو گاڑیوں پر جانے والوں پر بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے نام پر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں یا پھر ای۔ چالان انکے مکانات کو روانہ کیے جارہے ہیں۔

اور جرمانوں کی بھاری رقم کے باعث زیادہ تر مِڈل کلاس کے لوگ ہی پریشان ہورہے ہیں جو کہ پہلے ہی کاروبار نہ ہونے یا ملازمتوں سے محروم ہوکر معاشی پریشانیوں کے شدید شکار ہیں۔

ایسے افراد نے پولیس سے اپیل کی ہےکہ وہ چالان عائد کرنے سے قبل تمام حقائق اور لاک ڈاؤن کے باؤجود باہر نکلنے کی جائز وجوہات کا جائزہ لیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے