تلنگانہ میں کوویڈمتاثرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری
آج 1,114 افراد متاثر،1,280 متاثرین صحت یاب ہوکر ڈسچارج
حیدرآباد :23۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کی وباءمیں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست میں 1,114 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1,280 کوروناوائرس متاثرین صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں اور 12 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔وہیں ریاست میں کورونا وائرس کے 16,462 ایکٹیو کیس ہیں۔
ریاست میں اب تک جملہ 6,16,688 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 5,96,628 متاثرین کوروناوائرس سے صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں اور 3,598 متاثرین کی موت واقع ہوچکی ہے۔
کل ایک ہی دن میں ریاست میں 1,18,109 افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے حاصل کیے گئے تھے۔اس طرح ریاست تلنگانہ میں اب تک جملہ 1,78,88,192 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں میں گریٹرحیدرآباد سے 129،نلگنڈہ سے 72، کھمم سے 69،بھدرادری کوتہ گوڑم سے 59، میڑچل ملکاجگری سے58،رنگاریڈی سے 75کریم نگر سے 69،سوریہ پیٹ سے69، پیدا پلی سے 53،ورنگل اربن 53،ورنگل رورل 16 ،وقارآباد سے 14،
یادادری بھونگیر سے 35، ونپرتی سے 17،سدی پیٹ سے 44،سنگاریڈی سے 16،راجنا سرسلہ سے 16،نظام آباد سے 8،نرمل سے 3، نارائن پیٹ سے 6، ناگرکرنول سے 12، ملگ سے 24،میدک سے 8،منچریال سے 49،محبوب آباد سے 44، محبوب نگر سے23، کومرم بھیم آصف آباد سے3، کاماریڈی سے3، جوگولامبا گدوال سے7، جئے شنکر بھوپال پلی سے 21، جنگاؤں سے 11 اور عادل آباد سے 2 ،جگتیال سے 23 افراد کا تعلق ہے۔