تلنگانہ میں کوویڈمتاثرین کی تعداد اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری،وبائی امراض اور ڈینگو سے عوام پریشان

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کوویڈ متاثرین کی تعداد اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

وبائی امراض اور ڈینگو سے عوام پریشان،سخت احتیاطی اقدامات ضروری

حیدرآباد :11۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کی وبا میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست میں65,607 فراد کاکوروناٹسٹ کیا گیا جن میں سے 465 افراد کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔جبکہ 869 کوروناوائرس متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں اور 4 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔وہیں ریاست میں کورونا وائرس کے 10,316 ایکٹیو کیس ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں اب تک جملہ 6,31,683 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 6,17,638 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اوراس وباء میں اب تک ریاست میں 3,729 متاثرین کی موت واقع ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد گریٹرحیدرآباد سے ہے جن کی تعداد 70 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کریم نگر میں 42 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح اضلاع نلگنڈہ میں14، کھمم میں32 ،بھدرادری کوتہ گوڑم میں 23، میڑچل ملکاجگری میں 20 ، رنگاریڈی میں 14،سوریہ پیٹ میں 33،پیدا پلی میں 14،ورنگل اربن میں 15، ورنگل رورل میں 5، وقارآباد میں 2،یادادری بھونگیر میں ایک، ونپرتی میں 5 ،

سدی پیٹ میں 21، سنگاریڈی میں 7، راجنا سرسلہ میں 12 ،نظام آباد سے 11،نرمل سے ایک ،نارائن پیٹ میں صفر، ناگرکرنول میں6 ،ملگ میں 9 ، میدک میں 3، منچریال میں 25،محبوب آباد میں 8 ،محبوب نگر میں 7، کومرم بھیم آصف آبادمیں 4، کاماریڈی میں صفر، جوگولامبا گدوال میں3، جئے شنکر بھوپال پلی میں 14،جنگاؤں میں 13، عادل آباد میں ایک، جگتیال میں 13 افراد کوویڈ سے متاثر پائے گئے ہیں۔

جہاں ریاست میں کورونا وائرس وبا میں کمی اطمینان بخش ہے وہیں کوورونا وائرس کی تیسری لہر کے انتباہ اور پیش قیاسیوں کے درمیان اب بارش کے موسم میں وبائی امراض بالخصوص ڈینگو کی وبا میں اضافہ سےعوام پریشان ہیں!!

میڈیا اطلاعات کے بموجب حیدرآباد میں 65 مشتبہ ڈینگو کے مریض ریکارڈ ہوئے ہیں ڈاکٹرس نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے 9 افراد ڈینگو پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

ڈاکٹرس عوام کو صلاح دے رہے ہیں کہ وہ کورونا وبا کے ساتھ ساتھ بارش کے موسم میں وبائی امراض اور ڈینگو سے تحفظ کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کریں۔

اپنے رہائشی علاقوں اور مکانات کو پاک وصاف رکھیں تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہو، پینے کے پانی کو گرم کرکے ٹھنڈا کرنے کے بعد استعمال کریں، کھلے عام فروخت کی جانے والی غذائی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں ، گھروں میں تازہ کھانوں کو ترجیح دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے