چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ اور وزیر داخلہ محمدمحمود علی سے
اے جی پی اور پولیس کمشنر سائبرآباد نے خیر سگالی ملاقات کی
حیدرآباد:26۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ سے کمشنر آف پولیس سائبرآباد پولیس کمشنریٹ اسٹیفن رویندرا نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیر سگالی ملاقات کی۔
یاد رہے کہ اسٹیفن رویندرا نے کل ہی بحیثیت کمشنر آف پولیس سائبرآباد اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے جو کہ انسپکٹر جنرل (ویسٹ زون) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
جبکہ کمشنر پولیس سائبرآباد کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے وی سی سجنار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ (ٹی ایس آرٹی سی) مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آج ریاستی وزیر داخلہ محمدمحمود علی سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انیل کمار نے خیرسگالی ملاقات کی جنہوں نے کل ہی اس عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے۔
جبکہ کمشنر آف پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا نے بھی آج وزیرداخلہ محمدمحمود علی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر خیر سگالی ملاقات کی اور ان دونوں پولیس عہدیداروں نے وزیر داخلہ کو گلدستے پیش کیے۔
اس علحدہ علحدہ ملاقات کے موقع پر ریاستی وزیر داخلہ محمدمحمود علی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس انیل کمار اور کمشنر آف پولیس سائبرآباد پولیس کمشنریٹ اسٹیفن رویندرا کو ان کے عہدوں پر ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔