وزیراعلیٰ کے سی آر نے ایم ایل سی امیدوار سے ایم پی ، ایم ایل سی کا تعارف کروایا

ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ کے سی آر نے ایم ایل سی امیدوار سے ایم پی،ایم ایل سی کا تعارف کروایا

حیدرآباد/ تانڈور ۔22۔فروری (سحرنیوز ڈاٹ کام)

وزیر اعلیٰ کے سی آر نے آج پرگتی بھون میں ایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ حیدرآباد، رنگاریڈی اورمحبوب نگر سے ٹی آرایس پارٹی امیدوار و دختر سابق وزیر اعظم ہند آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ شریمتی سرابھی وانی دیوی کو بی فارم کی حوالگی کے دؤران ان سے رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،رکن قانون سا زکونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر  پی۔ مہندرریڈی کا تعارف کروایا۔

یاد رہیکہ ضلع وقارآباد بھی اس حلقہ گرائجویٹ میں ،حیدرآباد ، رنگاریڈی ، محبوب نگر کا ایک حصہ ہے۔

اس موقع پر رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی اور رکن قانون ساز کونسل وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی نے ٹی آرایس امیدوار ایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ حیدرآباد، رنگاریڈی اورمحبوب نگر کو انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے تیقن دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقہ جات میں ان کی کامیابی کیلئے موثر مہم چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے