وزیر اعلیٰ کے سی آر نے رکن اسمبلی تانڈورروہت ریڈی کو شاباشی دی

ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ کے سی آر نے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کو شاباشی دی

حیدرآباد/تانڈور۔22۔فروری (سحرنیوز ڈاٹ کام)

آج پرگتی بھون میں وزیر اعلیٰ کے سی آر سے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے خیر سگالی ملاقات کی جہاں وزیر اعلیٰ کے سی آر نے حلقہ گرائجویٹ حیدرآباد، رنگاریڈی اورمحبوب نگر سے ٹی آرایس پارٹی امیدوار و دختر سابق وزیر اعظم ہند آنجہانی پی وی نرسمہاراؤ شریمتی سرابھی وانی دیوی سے ان کا تعارف کروایا۔

اس دؤران ٹی آرایس امیدوار ایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ حیدرآباد، رنگاریڈی اورمحبوب نگر شریمتی سرابھی وانی دیو ی کی کامیابی کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی وزیر اعلیٰ کے سی آر نے رکن اسمبلی تانڈور کو ہدایت دی۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ کے سی آرسے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے عوامی مسائل سے واقفیت اور انکے حل کیلئے حلقہ اسمبلی تانڈور میں انکی جانب سے جاری پلے باٹا پروگرام کے انعقاد اور عوام سے راست ملاقات کے جاریہ پروگرام سے واقف کروایا۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے رکن اسمبلی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک راست پہنچ کر عوامی مسائل سے واقفیت اور ان کے فوری حل کے اقدامات ایک اچھا پروگرام ہے

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے انہیں شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تمہارا مستقبل رؤشن ہے! اس موقع پر ارکان اسمبلی کوڑنگل پی ۔ نریندرریڈی ، رکن اسمبلی وقارآباد ڈاکٹر میتکو آنند اور رکن اسمبلی پرگی مہیش ریڈی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے