تانڈورکے بلدی حلقہ 25؍میں ٹی آرایس کی رکنیت سازی مہم
ریاستی سیکریٹری جہانگیر پاشاہ ، نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو، سابق رکن بلدیہ محمد عرفان اور دیگر نے حصہ لیا
تانڈور۔ 22۔ فروری (سحرنیوز ڈاٹ کام)
تانڈور میں ٹی آرایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم زوروں پر ہے اور عوام کی جانب سے اچھا ردعمل نظر آرہا ہے۔ آج اس سلسلہ میں یہاں کے بلدی حلقہ 25؍ اندرا نگر میں جاری رکنیت سازی مہم میں ریاستی سیکریٹری ٹی آرایس پارٹی و رکنیت سازی مہم کے انچارج برائے ضلع وقارآباد جہانگیر پاشاہ نے بھی حصہ لیا۔
اس رکنیت سازی کے دؤران نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو ،سابق رکن بلدیہ تانڈور محمد عرفان ، ٹی آر ایس قائدین عبدالرزاق ،سرینواس چاری ، رفیع خان ،کمال خان، ینگ لیڈرس کے محمدعمران،عمران پٹیل کے علاوہ دیگر ٹی آرایس پارٹی قائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
بعدازاں سابق رکن بلدیہ تانڈور محمد عرفان نے بتایا کہ اس بلدی حلقہ کیلئے رکنیت سازی کے مقررہ نشانہ کی کل تک تکمیل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی تانڈور کے تمام منڈلات کے بشمول تانڈور ٹاؤن میں ٹی آرایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں تمام پارٹی قائدین وزیر اعلیٰ کے سی آر کی ہدایت پر بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
اور عوام بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ سابق رکن بلدیہ محمد عرفان نے کہا کہ ضلع وقارآباد کے چاروں حلقہ اسمبلی جات پرگی ، وقارآباد اور کوڑنگل میں سے تانڈور حلقہ اسمبلی میں سب سے زیادہ افراد کو پارٹی رکن بنانے کا ریکارڈ بنایا جائے گا۔