شمس آباد میں خوفناک سڑک حادثہ ، تیز رفتارکار کی لاری کو ٹکر،4 ہلاک ،15 زخمی

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

شمس آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار کار کی لاری کو ٹکر،4 ہلاک،15 زخمی

حیدرآباد: 18۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شمس آباد آوٹر رنگ روڈ پر آج شام پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 4 افراد اس وقت ہلا ک ہوگئے جب ایک تیز رفتار کار نے لاری کو ٹکر دے دی حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ پانچ افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہسپتال منتقلی کے دؤران زخموں کی تاب نہ لاسکا۔(ایک اور اطلاع میں مہلوکین کی تعداد 6 بتائی جارہی ہے)

بتایا جاتا ہے کہ اس لاری میں 30 سے زائد مسافرین سوار تھے جو کار سے ٹکر انے کے بعد الٹ گئی۔ جسکے باعث اس لاری میں موجود 15 مسافرزخمی ہوگئے اور مزید 6افراد ہنوز الٹی ہوئی لاری کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لاری میں مزدور سوار تھے، بعد پنچنامہ پولیس نے مہلوکین کی نعشیں بغرض پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کی غرض سے ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس حادثہ کی اطلاع کے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرکے شمس آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے