علاء الدین عادل کو تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ
جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد اور اہلسنت والجماعت تانڈور کی جانب سے تہنیت
وقارآباد/تانڈور:4۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے سال 2018-2019 کے لیے ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کوپولا ایشور کے ہاتھوں بیسٹ اردو ٹیچرایوارڈ حاصل ہوا حیدرآباد کے اردو مسکن میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں انہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔اس موقع پر صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ڈاکٹر رحیم الدین انصاری اور سیکریٹری/ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد غوث نے تمام ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
اس ضمن میں محمد علاء الدین عادل ہیڈ ماسٹر اردو میڈیم اسکول راولا پلی،منڈل کوڑنگل کو جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد اور اہلسنت والجماعت تانڈور کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی گئی۔
دفتر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد واقع تانڈور میں منعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے ہاتھوں محمدعلاء الدین عادل کی شال پوشی عمل میں آئی اور ایک یادگار مومنٹو پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد نے محمدعلاؤالدین عادل کوبیسٹ اردو ٹیچرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد اردو کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کی سراہنا کرتی ہے۔
اس موقع پر اراکین جمعیۃ ڈاکٹر حافظ عبدالسلام ،محمد شکیل احمد نظامی، عبدالرحیم قادری (اہلسنت و الجماعت)،حافظ محمد مقبول احمد،حافظ محمد عبدالقادر،حافظ محمد رئیس الدین،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،مولانا عبیداللہ شاکر قاسمی ، حافظ مجاہد ، حافظ معین اور دیگر موجود تھے۔
دفتر اہلسنت والجماعت تانڈور میں بھی صدر اہلسنت والجماعت تانڈور محمد آصف علی چشتی کی صدارت میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ یافتہ محمد علاء الدین عادل جو کہ اس تنظیم کے معتمد عمومی بھی ہیں کی شال اور گلپوشی کی گئی اس موقع پر سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،سید منظور پاشاہ، عبدالرحیم قادری ،محمد قطب الدین، محمد جعفر، محمد اکرم ،محمد واجدعلی،اشتیاق حسین اور دیگر موجود تھے۔