وقار آباد ضلع : تانڈور میں عبدالاحد اینڈ قیصر النسا چائلڈ کیئر فاؤنڈیشن کی جانب
بلا لحاظ مذہب و ملت یتیم اور نادار بچوں کے لیے ” اپنا گھر ” کا قیام
وقارآباد/تانڈور: 09۔جنوری
(سحرنیوز ڈاٹ کام)
سابق صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن و مالک صمدفنکشن پیالیس تانڈورجناب عبدالاحد کی جانب سےبلالحاظ مذہب وملت یتیم، یسیر اور نادار بچوں کی کفالت و دیکھ بھال کی غرض سے تانڈور میں عبدالاحد اینڈ قیصر النساء چائلڈ کیئر فاؤنڈیشن کے تحت”اپنا گھر” My Home , Manaa illu "(مائی ہوم،منا اِللّو) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں جناب عبدالاحد نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی تانڈور سے تعلق رکھنے والے والد یا والدین کے سائے سے محروم تین سال سے زائد عمر کی لڑکیوں اور لڑکوں کی دیکھ بھال اور ان کی کفالت کی غرض سے اپنا گھر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اپنا گھر میں شوہر کے انتقال کےبعد دو یا تین بچوں کی کفالت کرنےسے قاصر ماؤں کو بھی ان بچوں کے ساتھ رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی چاہے ان کا کسی بھی مذہب سے تعلق ہو۔
فاؤنڈر ہند رائز رئیل اسٹیٹ جناب عبدالاحد نےبتایا کہ اس اپنا گھر میں یتیم و نادار بچوں کو مفت کھانا،کپڑے اور رہائش فراہم کی جائے گی۔اور ساتھ ہی اپنا گھر میں مقیم ان تمام بچوں کوسرکاری اسکولوں میں داخلہ دلواتےہوئے ان کی بہترین تعلیم و تربیت کا انتظام بھی کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اپنا گھر کے قیام کا واحد مقصد یتیم و نادار بچوں کی کفالت کرنا اور انہیں اس دنیا میں اپنے تنہا ہونے کے احساس سے دور رکھنا ہے تاکہ وہ بہتر نگہداشت اور تعلیم و تربیت کے بعد ایک بہترین شخصیت کے مالک اور خود کفیل بن جائیں۔
جناب عبدالاحد نے بتایاکہ اس کےلیے یتیم و نادار بچوں کی کفالت سےقاصر بیوہ خواتین یا ان بچوں کے سرپرست اپنا گھر میں داخلہ کے لیے مستند سند اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ ہند رائز رئیل اسٹیٹ،اندرا چوک،تانڈور کے دفتر پر ربط قائم کریں۔
سابق صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن و مالک صمدفنکشن پیالیس جناب عبدالاحد نے بتایا کہ پہلے پہل داخلہ لینےوالے بچوں کی تعداد کوملحوظ رکھتے ہوئے ان بچوں کو صمد فنکشن پیالیس،نزد ریلوے اسٹیشن کی اوپری عمارت میں رہائش فراہم کی جائے گی۔بعد ازاں بچوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد باقاعدہ انہیں گرین سٹی کی مستقل عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔
جناب عبدالاحدنے بتایاکہ یتیم و نادار بچوں کے لیےقائم کردہ اس اپنا گھرکے تمام امور کی دیکھ بھال ان کے فرزندان عامر عبداللہ، خالد سیف اللہ اور شعیب ثناء اللہ کریں گے۔مزید تفصیلات 9505268832 ، 9951813102 اور 9848922642 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Abdul Ahad And Khairunisa Child Care Foundation
ApnaGhar#
MyHome#
ManaIllu#
Tandur #VikarabadDist #Telangana#