فلم اداکار اکشے کمار بھی ہوئے کوروناوائرس سے متاثر
ممبئی : 4۔اپریل (سحر نیوزڈاٹ کام)
فلم اداکار عامر خان ، کرکٹر سچن ٹینڈولکر اور دیگرکے بعد اب فلم اداکار اکشے کمار بھی کوروناوائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔اکشے کمار نے آج اتوار کو ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی طبی جانچ کے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ آج صبح اس کی اطلاع سب کو دیں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ رپورٹ کے رپورٹ کے فوری بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے اور تمام احتیاطی اقدامات کررہے ہیں اور خود کو اپنے مکان میں قورنطین کرلیا ہے اور ضروری میڈیکل سہولت حاصل کررہے ہیں۔
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 4, 2021
ساتھ ہی اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جو افراد ان سے حالیہ دنوں میں ملاقات کیے ہیں وہ بھی اپنا کورونا ٹسٹ کروالیں اور وہ بھی احتیاطی اقدامات کرلیں ۔53 سالہ فلم اداکار اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ بہت جلد ایکشن میں آئیں گے اور اپنی جاریہ فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔
اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم رام سیتو کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس میں وہ آرکیالوجسٹ کا رول ادا کررہے ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ۔
گزشتہ ماہ ہی وہ اپنی اس فلم کے ساتھی اداکاروں نشرت بھروچہ اورجیکولین فرنانڈیز کیساتھ ایودھیا پہنچ کر اس فلم کیلئے پوجا انجام دی تھی